Urdu news

Thursday, 26 September 2019

امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیواٹھانے کا مطالبہ کردیا

 واشنگٹن: امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیر سے فوری پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیاء “ایلس ویلز”نے بھارت پرزوردیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ ایلس ویلز نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر گرفتاریوں اورپابندیوں پرامریکا کو تشویش ہے، بھارت زیرحراست افراد کو رہا کرے اورمذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے تاکہ پاک بھارت کشید گی کم ہو۔

مزید پڑھئے: مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو ہوسکا کروں گا، ٹرمپ

ایلس ویلز کا کہنا تھا اگر پاکستان اور بھارت  تیارہوں تو امریکی صدر ثالثی کیلئے تیار ہیں۔ بھارت طویل عرصے سے معاملے پر کسی بیرونی کردار کو مسترد کرتا آرہا ہے۔

گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو بن پڑا کروں گا کیونکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس وقت شدید چپقلش چل رہی ہے۔

The post امریکا نے بھارت سے مقبوضہ کشمیرسے فوری کرفیواٹھانے کا مطالبہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n5k5ds

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...