نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اہلکار اور پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کو آگے بڑھارہی ہے۔
پاکستانی مشن کے اہلکار ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ مودی حکومت سیکیولربھارت کےنظریےکابھی قتل کررہی ہے، بھارت30سال سےمقبوضہ کشمیرمیں مظالم ڈھارہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کا سفاک چہرہ بےنقاب کیا۔ گاندھی کو قتل کرنے والے آج سیکولر انڈیا کے نظریے کو قتل کررہے ہیں، آر ایس ایس کو 3 بار بھارت میں پابندی کا شکار ہونا پڑا، کیا بھارت کے پاس اتنا حوصلہ ہے کہ وہ عالمی مبصرین کو سب دکھا سکے۔
ذوالقرنین چھینہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرکا ذکرتک کرنےسےکترارہا ہے، کشمیریوں کوبولنےکی اجازت دینےسےبھارت کیوں گھبرارہاہے، گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن نےدہشت گردی کااعتراف کیا، بھارت کوپہلوخان کے قاتلوں کوکٹہرے میں کھڑا کرنا چاہیے تھا۔
The post بھارتی حکومت آرایس ایس کے نظریے کوآگے بڑھارہی ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2nCmo7Y
No comments:
Post a Comment