Urdu news

Friday, 1 November 2019

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

بنی گالہ: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔ 21 رکنی کور کمیٹی دوپہر 2 بجے بنی گالہ میں بیٹھک لگائے گی۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کور کمیٹی آزادی مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کرے گی جب کہ پرویز خٹک آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

The post وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/36q3Fi6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...