Urdu news

Monday, 25 November 2019

فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکیورٹی کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا

کراچی:  فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکیوریٹی کیلیے تصاویر پر مبنی ہدایت نامہ (انفو گرافکس) جاری کردیا۔

فیس بک کے مطابق اپنے پلیٹ فارم کو مزید محفوظ بنانے اور خواتین کیلیے اسے مزید خوشگوار جگہ بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

فیس بک نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ دوستی کی درخواستوں کو منظور کرنے سے قبل محتاط رہیں اور کسی ایسے شخص کی دوستی کی درخواست منظور کرنے میں بھی احتیاط برتیں جسے پہلے سے جانتی ہوں ہوسکتا ہے کوئی شخص ان کے واقف کی جعلی شناخت سے اکاؤنٹ بناکر دوستوں کی فہرست میں آنا چاہتا ہو،ضروری ہے ٹیگ کیے جانے کی سیٹنگ میں بھی اس بات کو لازم بنایا جائے کہ کوئی بھی دوست آپ کی منظوری کے بغیر آ پ کو کسی مواد یا پوسٹ میں ٹیگ نہ کرسکے ۔

The post فیس بک نے خواتین صارفین کی آن لائن سیکیورٹی کے لیے ہدایت نامہ جاری کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Oj21rA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...