Urdu news

Monday, 27 April 2020

سندھ کابینہ کی اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی منظوری

 کراچی: سندھ کابینہ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سندھ کابینہ نے اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیس میں یہ رعایت اپریل اور مئی 2020 کیلئے ہے۔

سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈووکیٹ جنرل کو فیس میں رعایت کے حوالے سے عدالت میں کیس موثر انداز میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

The post سندھ کابینہ کی اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aI8q7F

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...