Urdu news

Tuesday, 28 April 2020

زمین کے بغیر سبزیاں اگانے کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: سبزیوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے اور کم ریٹ پر سبزیوں کی بغیر زمین کے افزائش کا بھی کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

بارانی زرعی یونیورسٹی کے ماہرین نے روات کے قریب پاکستان کے پہلے ہائیڈرو پونک ایگر یکلچر پلانٹ کے ذریعے بغیر زمین کے سبزیاں اگانے میں کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کردیا ہے ۔اب ٹماٹر ، کھیرے ، بھنڈی ،چیری ، لوکی سمیت تمام دیگر سبزیاں بھی اس انوکھے طریقہ کار سے اگائی جاسکیں گی جس کے لیے زمین تو استعمال نہیں ہوگی بلکہ ناریل کے بورے ، فوم اور پانی کے ذریعے یہ سبزیاں اگائی جاسکیں گی، زمین کے بغیر سبزیاں اگانے کا یہ ہائیڈور پونک ایگریکلچر پلانٹ ہالینڈ کی مدد سے لگایا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عام سبزیوں کی نسبت یہ سبزیاں زیادہ خوش ذائقہ اور ہر قسم کے کیمیکل سے بھی پاک ہونگی۔

 

The post زمین کے بغیر سبزیاں اگانے کا کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3aSUpnO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...