Urdu news

Sunday, 26 April 2020

برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے

 لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد دوبارہ سے کارہائے مملکت چلانے شروع کردیے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اپنے دفتر 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔

برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔

The post برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد حکومتی امور سنبھال لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VHtNBH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...