Urdu news

Monday, 27 April 2020

کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد مشکل قرار

ٹوکیو: جاپانی میڈیکل ایسوسی ایشن نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کو مشکل قرار دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر یوشی ٹیکے نے واضح کیا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ ٹوکیو اولمپکس کی میزبانی کرنی چاہیے یا نہیں کرنی چاہیے۔ یہ بتارہا ہوں کہ اگر اگلے سال تک کورونا وائرس کی کوئی باقاعدہ ویکسین تیار نہ ہوپائی تو پھر یہ مقابلے مشکل ہوجائیں گے۔

ٹوکیو اولمپکس اب ری شیڈول کرکے اگلے سال جولائی میں رکھے گئے ہیں۔ جاپان اب تک ان گیمز کی تیاری پر 13 ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کرچکا ہے۔ گیمز کے التواسے اخراجات کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

The post کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے بغیر اگلے سال بھی ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد مشکل قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3eZFaMK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...