Urdu news

Thursday, 30 April 2020

وزارت مذہبی امورکی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کی تجویز

وزارت مذہبی امور نے اقلیتی کمیشن قائم کرنے کے لیے کابینہ ڈویژن کو سمری بھجوادی جس میں قادیانیوں کو کمیشن میں شامل نہ کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق 17 رکنی کمیشن میں 9 اقلیتی ارکان شامل ہوں گے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ قبلہ ایاز بھی کمیٹی کے ممبر ہوں گے۔ کمیشن میں بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد اور مفتی گلزار احمد نعیمی بھی شامل ہوں گے۔

سمری میں ہندو برادری کے تین ارکان جے پال چھابریا وشو راجہ قوی اور چلا رام کلوانی کا نام تجویز کیا گیا ہے، جب کہ چلا رام کلوانی کا نام کمیشن کے چیئرمین کے طور پر بھی تجویز کیا گیا ہے۔ سمری کے مطابق  کمیشن میں تین عیسائی ممبران سارہ صفدر، آرچ بشپ سباستان فرناس اور البرٹ ڈیوڈ کے نام شامل ہیں۔ سکھ برادری سے ممپال سنگھ اور سروپ سنگھ اور کالاش برادری سے داؤد شاہ کے نام شامل ہیں۔

اقلیتی کمیشن میں وزارت داخلہ وزارت قانون وزارت انسانی حقوق اور وزارت تعلیم کے گریڈ 20 کے افسران ممبران ہوں گے اس کے علاوہ وزارت مذہبی امور کے سیکریٹری بلحاظ عہدہ بھی کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

The post وزارت مذہبی امورکی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3f6OVsP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...