Urdu news

Sunday, 26 April 2020

ایمن خان ماہرہ کے سر سے تاج چھین کر انسٹاگرام کی نئی کوئین بن گئیں

کراچی: اداکارہ و ماڈل ایمن خان نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کا ریکارڈ بناتے ہوئے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تصاویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا شمار سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپس میں ہوتا ہے۔ پاکستان میں اب تک ماہرہ خان انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے کی فہرست میں ٹاپ پر تھیں اور انسٹاگرام کوئین کہلاتی تھیں تاہم ایمن خان نے ماہرہ خان سے یہ اعزاز چھینتے ہوئے انسٹاگرام کوئین کا تاج اپنے سر پر سجالیا۔

یہ بھی پڑھیں: کونسی پاکستانی اداکارہ انسٹاگرام پر زیادہ فعال؟

ایمن خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 5.9 ملین یعنی 50 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے جس کے  بعد ایمن خان پاکستان کی سب سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز رکھنے والی شخصیت بن گئی ہیں۔ انہوں نے ماہرہ خان کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جو اب تک 50 لاکھ 80 ہزار فالوورز کے ساتھ ٹاپ پر تھیں تاہم اب وہ دوسرے نمبر پر آگئی ہیں۔

ایمن خان نے انسٹاگرام پر 5.9 ملین فالوورز ہونے پر اپنی بیٹی امل خان کے ساتھ تصویر شیئرکی اور اپنے تمام انسٹا فینز کا شکریہ ادا کیا۔

View this post on Instagram

Sending Love to all my insta fam 🌟🌟

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on

ایمن خان اور ماہرہ خان کے بعد تیسرے نمبر پر اداکارہ سجل علی اور عائزہ خان کے فالوورز کی تعداد سب سے زیادہ ہے دونوں کے انسٹاگرام پر 5.4 ملین یعنی 50 لاکھ 40 ہزار فالوورز ہیں۔

The post ایمن خان ماہرہ کے سر سے تاج چھین کر انسٹاگرام کی نئی کوئین بن گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3577fxa

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...