Urdu news

Tuesday, 26 May 2020

وزیر اعظم کورونا فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں عطیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے فنڈ میں عطیات کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کورونا ریلیف فنڈ میں 4ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع ہو چکے ہیں۔ بلاشبہ یہ ایک عظیم مقصد ہے،حکومت عطیہ کئے جانے والے ہر روپے کے ساتھ 4روپے مزید شامل کرے گی۔

کریڈٹ کارڈ سے 6677پر ایس ایم ایس یا ایزی پیسہ اور جاز کیش وغیرہ کے ذریعے عطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔

 

The post وزیر اعظم کورونا فنڈ میں 4 ارب روپے سے زیادہ کے عطیات جمع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3gmQ93T

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...