Urdu news

Tuesday, 26 May 2020

بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر پاکستانی کبوتر کی بازگشت

نارووال: بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر پاکستان کبوتر کی باز گشت ہے۔

بھارتی حکومت نے کھٹوعہ کے علاقے میں ایک جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعوی کیا جس کا پروپیگنڈا بے بنیاد نکلا، اصل حقائق ’’ایکسپریس نیوز‘‘ سامنے لے آیا۔

قیدی کبوتر نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے سرحدی گاؤں بگا کے رہائشی کبوتر باز حبیب اللہ کا نکلا، حبیب اللہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عید کے روز کبوتر اڑائے،ایک کبوتر غلطی سے سرحد پار چلا گیا،میرے پاس کبوتر کی ملکیت کے ثبوت  ہیں،کبوتر کے پاؤں میں جو چھلا ہے وہ کوئی خفیہ پیغام یا کوڈ نہیں بلکہ میرا موبائل نمبر ہے۔

بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے،مودی میرا کبوتر  واپس کرے ورنہ سرحد پر احتجاج کروں گا،حبیب اللہ  اور شہریوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت اور میڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی  کی۔

اہل دیہہ نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ جس طرح ہم نے بھارتی پائلٹ واپس کیا تھا اسی طرح ہمارا کبوتر بھی واپس کیا جائے،پاکستانی حکومت بھی کبوتر کی واپسی کے لیے اقدام کرے۔

 

The post بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر پاکستانی کبوتر کی بازگشت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2LY4FRD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...