Urdu news

Friday, 1 May 2020

یونس کے بعد یوسف بھی شعیب اختر کے معاملے پر بول پڑے

 لاہور: سابق کپتان یونس خان کے بعد محمد یوسف بھی فاسٹ بولر شعیب اختر اور پی سی بی کے قانونی مشیر تفضل رضوی کے درمیان جاری لفظی اور عدالتی جنگ میں بول پڑے ہیں۔

سوشل میڈیا پر محمد یوسف نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں شعیب اختر پاکستان کے اسٹار کھلاڑی ہیں، شعیب اختر اور تفضل رضوی کو چاہیے کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل کریں۔ ان معاملات سے نوجوان کھلاڑیوں پر برا اثر پڑتا ہے، ایسی چیزوں سے ہماری کرکٹ پیچھے جاتی ہے۔

شعیب اختر نے پی سی بی قانونی مشیر تفضل رضوی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جس پر تفضل رضوی نے شعیب اختر سے معافی مانگنے اور دس کروڑ ہرجانے کا کا دعوی کیا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس نے معافی مانگنے اور ہرجانے کی ادائیگی کے بجاے بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔

The post یونس کے بعد یوسف بھی شعیب اختر کے معاملے پر بول پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35lKm9y

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...