Urdu news

Monday, 25 May 2020

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق

پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔

وزیراعلی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز شبانہ روز کورونا کے خلاف برسرِپیکار ہیں، ان کی شاندار خدمات کے لیے ان کو اور ان کے افسران کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ڈاکٹر کاظم نیاز کی انتھک محنت قابلِ ستائش و تقلید ہے، میں ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

The post چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2WZp4fd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...