Urdu news

Friday, 1 May 2020

ماسک چہرہ شناسائی کیلیے سیکیورٹی نظام میں خلل ڈالنے لگا

 راولپنڈی: کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سرجیکل ماسک کے استعمال نے سیکیورٹی انتظامات میں چہرہ شناسائی کے عمل کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔

مشکوک افراد اورمختلف جرائم میں ملوث انتہائی مطلوب افراد کی نشاندہی میں مشکلات سے سرجیکل ماسک سیکیورٹی رسک بنتا جارہا ہے، ائیرپورٹ، ریلوے سٹیشنز، اہم عمارتوں، شہر کے داخلی و حارجی راستوں پر سیکیورٹی چیک پوسٹس، سی سی ٹی وی کیمروں سے چہرہ شناسائی کا عمل بری طرح متاثر ہونے لگا ہے، اس حوالے سے راولپنڈی میں تعینات سیکورٹی اداروں نے حکومت کوتحریری طور پر آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکورٹی ادارے سے منسلک ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ راولپنڈی کے 90 فیصد شہری ناک، منہ ڈھانپنے کے لیے سرجیکل ماسک کا استعمال کررہے ہیں جو موجودہ مشکل حالات میں صحت کو یقینی بنانے کے لیے لازمی بھی ہے، لیکن دوسری جانب سرجیکل ماسک نے شہر میں موجود چہرہ شناسائی کے لیے سیکورٹی نظام کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

 

The post ماسک چہرہ شناسائی کیلیے سیکیورٹی نظام میں خلل ڈالنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2ykvgF1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...