Urdu news

Tuesday, 28 July 2020

مشکوک لائسنس کے بعد نئی مشکل؛ پی آئی اے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم

 لاہور: پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے بعد اب پی آئی اے کے ملازمین 2 ماہ سے اپنی تنخواہوں سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایئرلائن کورونا لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن بند ہونے پر بھی ریونیو کی کمی کا شکار ہوگئی ہے۔ قومی ایئرلائن کے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں اور انہیں مئی کے بعد تنخواہیں ہی ادا نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ملازمین عید الاضحی بھی تنخواہ کے بغیر گزاریں گے کیونکہ انتظامیہ نے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی اگست میں کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے ملک کی سب سے بڑی ہوائی کمپنی ہے جس کے ملک بھر میں 14 ہزار ملازمین ہیں۔

The post مشکوک لائسنس کے بعد نئی مشکل؛ پی آئی اے ملازمین 2 ماہ سے تنخواہ سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39yRpxK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...