Urdu news

Wednesday, 29 July 2020

بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا

 راولپنڈی: بیوی کے ساتھ مل کر بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا اور لوگوں سے بھی اپنے بیٹے کو معاف کرنے کی درخواست کی ہے۔

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بیٹے کو اپنی بوڑھی ماں پر بے دردی سے تشدد کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی میں تھانہ صادق آباد کے علاقے میں پیش آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیوی کے ساتھ مل کر ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے والا بیٹا گرفتار

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی اور پاکستان کی نامور شخصیات نے ایک بیٹے کی جانب سے ماں پر بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔ سوشل میڈیا پر بھی یہ واقعہ ٹرینڈنگ میں رہاتھا۔ بعد ازاں پولیس نے بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا تھا۔

arsalan

تاہم اب اسی بوڑھی خاتون کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو سے سارے گلے شکوے بھلا کر انہیں معاف کردیا ہے۔ ویڈیو میں خاتون کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں کہ میرے بیٹے اور بہو نے مجھ سے معذرت کی ہے اور میں اپنے بیٹے کو خدا کے حضور معاف کرتی ہوں۔

بوڑھی خاتون نے لوگوں سے بھی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی اس حرکت سے جن لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ان سب سے اپنے بیٹے کی طرف سے معافی مانگتی ہوں اور وہ لوگ بھی میرے بیٹے کو معاف کردیں، اللہ میرے بیٹے کو ہدایت دے۔ میں نے بیان حلفی دے دیا ہے لہذٰا میرے بیٹے کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ ہو اللہ تعالیٰ بہتری کرے۔ ویڈیو میں خاتون کے بیٹے کو اپنی ماں کے ساتھ بیٹھا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

The post بوڑھی ماں پر تشدد کرنے والے بیٹے اور بہو کو ماں نے معاف کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/334JM0N

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...