Urdu news

Thursday, 30 July 2020

دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا

کراچی: انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں میچ فکسنگ کی وجہ سے تاحیات پابندی کا شکار ہونے والے دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا۔

دانش کنیریا نے عمر اکمل کی سزا میں کمی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ ’زیرو ٹولرینس پالیسی صرف دانش کنیریا کے لیے ہے دوسروں کیلیے نہیں، کوئی مجھے اس بات کا جواب دے گا کہ مجھ پر ہی کیوں تاحیات پابندی عائد کی گئی، دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں نہیں کیا گیا، کیا یہ پالیسی صرف نسل، رنگ اور پس منظر کی وجہ سے ہوتی ہے، میں ایک ہندو ہوں اور مجھے اپنے پس منظراور دھرم پر فخر ہے‘۔

یاد رہے کہ کنیریا پر تاحیات پابندی انگلش بورڈ نے عائد کی تھی۔ پی سی بی رواں ماہ کے شروع میں بھی کنیریا کو مشورہ دے چکا کہ وہ پابندی میں کمی کیلیے انگلش بورڈ سے رجوع کرے۔

 

The post دانش کنیریا نے ایک بار پھر پی سی بی پر امتیازی سلوک کا الزام عائد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hWrmDJ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...