Urdu news

Wednesday, 29 July 2020

لبیک اللھم لبیک! عازمین آج عرفات پہنچیں گے

 اسلام آباد / مکہ مکرمہ:  عازمین حج گزشتہ روز لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے نماز ظہر سے قبل مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچ گئے۔

منیٰ پہنچنے کے بعد انھوں نے رات قیام کیا اور آج ( جمعرات ) نماز فجر کے بعد میدان عرفات پہنچیں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہوگا۔ مسجد نمرہ سے مفتیِ اعظم خطبہ حج دیں گے، نماز ظہر، عصر ایک ساتھ ادا کی جائیں گی۔

عصر اور مغرب کے درمیان وقوف ہوگا جس میں حاجی اللہ رب العزت کے حضور خصوصی دعائیں کریں گے، سورج غروبِ ہوتے ہی حاجی مزدلفہ روانہ ہو جائیں گے، جہاں پہنچ کر مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

مزدلفہ میں رات کھلے آسمان تلے گزاریں گے اور شیطانوں کو مارنے کے لیے کنکریاں چنیں گے، جمعہ کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حاجی واپس منیٰ چلے جائیں گے۔

شیطان کو کنکریاں ماریں گے اور قربانی ادا کرکے اور بال منڈوا کر احرام کھول دیں گے اور عام لباس زیب تن کر لیں گے، حاجی طواف زیارہ کیلئے خانہ کعبہ جائیں گے اور پھر واپس منٰی آ جائیں گے۔ گذشتہ روز بھی عازمین نے قرنطینہ ختم کرکے خانہ کعبہ کا طواف کیا اس دوران سماجی فاصلے کو مدنظر رکھا گیا۔

 

The post لبیک اللھم لبیک! عازمین آج عرفات پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/30XziO9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...