Urdu news

Tuesday, 28 July 2020

برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ

 اسلام آباد: برٹش ایئرویزنے اگلے ماہ سے پاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ‏برٹش ایئرویز اگست سے پاکستان کا فضائی آپریشن دوبارہ شروع کرے گی۔ ‏برطانوی کمپنی ہیتھروسےاسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرےگی۔

برٹش ایئرویز نے پاکستانی حکام سے اس حوالے سے انتظامات مکمل کرنےکی یقین دہانی کرانےکی درخواست کی ہے اور اسلام آباد ایئرپورٹ منیجرسےانتظامات کی تفصیلات بھی مانگ لی ہیں۔ برٹش ایئرویز نے کہا کہ ‏جہازکےلیےفکس بریجزمحفوظ ہونےکی تصدیق کی جائے۔

واضح رہے کہ برٹش ایئرویزنےکورونا کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کر رکھا تھا۔

The post برٹش ایئرویزکاپاکستان کےلیے فضائی آپریشن دوبارہ بحال کرنےکافیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2P096wu

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...