Urdu news

Tuesday, 28 July 2020

میرے ہرایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اورطاقت دی، نادیہ جمیل

 کراچی: ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ ان کے ہرایک چاہنے والے نے انہیں  بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

کینسرجیسے موذی مرض کو شکست دینے والی ناموراداکارہ وسماجی کارکن نادیہ جمیل نے اپنے مداحوں کودعاؤوں اورنیک تمناؤں کے لیے بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی محبت، پیغامات اور تعاون مجھے بہت خوش کرتا ہے۔ میں سارے پیغامات کو پڑھتی ہوں اورآنسوؤں کے ساتھ مسکراتی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں ہر ایک کے پیغام کا جواب نہیں دے سکتی پرمیرے ہر ایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اور طاقت دی ہے۔

 

The post میرے ہرایک چاہنے والے نے مجھے بے مثال امید اورطاقت دی، نادیہ جمیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3hR7h1D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...