Urdu news

Friday, 28 August 2020

وزیراعظم کی کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کو ہدایات

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دیں۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی میں وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، مراد سعید اور سینئر افسران اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کراچی سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس کو صوبہ سندھ اور کراچی  میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا، جب کہ گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں بریف کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اور خصوصاً کراچی کے عوام  کی ترقیاتی ضروریات اور درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور وفاقی حکومت اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں سیوریج،  نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان، تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ، تشکیل دیا جا رہا ہے، جب کہ کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وفاقی اداروں کو ہدایات دے دیں گئیں ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ سے کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد کی صورتحال پر گفتگو ہوئی اور وفاق اور اس کے اداروں کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیر اعظم نے زور دیاکہ کراچی پاکستان کا اہم ترین شہر ہے اور اس وقت درپیش ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام وسائل بروکار لائیں جائیں گے۔

The post وزیراعظم کی کراچی کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اداروں کو ہدایات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3jnpZhR

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...