Urdu news

Thursday, 26 November 2020

کھانا چھیننے والے پرندے کے ’قاتل‘ پر جرمانہ، قید کی سزا

 لندن: سمندری بگلے کی جانب سے کھانا چھیننے پر برطانوی شخص نے اسے مارڈالا اور اس جرم میں اسے ایک سال کی معطلی، دو ماہ قید اور ایک ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ کیا گیا ہے۔

برطانوی عدالت کے مطابق، اس نے جان بوجھ کر ایک ایسے پرندے کو مارا جسے تحفظ حاصل تھا۔ یہ تمام واقعہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہوگیا جس کے بعد اسے عدالت نے سزا سنائی ہے۔

56 سالہ مارک ٹمز نے کھانا چھیننے والے سمندری بگلے کو پہلے ایک کوڑے دان کے کنارے پر لگایا اس کے اوپر پیر رکھا اور چھڑی سے مارڈالا۔ یہ مقدمہ ایکسیٹر کے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوا تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ ٹمز نے بتایا کہ وہ عادی مجرم نہیں لیکن یہ پرندے بہت بے خوف ہوکر صبح سے شام تک لوگوں کو ستاتے رہتے ہیں۔

اس کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ ٹمز کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں اور وہ بے خوابی کا مریض ہے۔ جب یہ واقعہ ہوا اس روز ٹمز صرف چار گھنٹے ہی سوسکا تھا۔ خاتون وکیل کا اصرار تھا کہ جذبات میں یہ جرم سرزد ہوا ہے۔

ٹمز نے پرندے کو مارنے کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ کسی منصوبے کا حصہ نہ تھا لیکن اس نے اپنی چھڑی اٹھائی اور پرندے کو مارڈالا۔ اس نے کہا کہ یہ پرندوں کے ملاپ کا موسم ہے اور وہ بہت شور مچاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ گہری نیند سے قاصر ہے۔ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہ کورونا کی وجہ سے گھر تک محدود ہے اور بہت پریشان بھی ہے۔

تاہم مجسٹریٹ نے ٹِمز پر 1000 پاؤنڈ جرمانے اور 8 ہفتوں کی قید بھی تجویز کی ہے۔

The post کھانا چھیننے والے پرندے کے ’قاتل‘ پر جرمانہ، قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JkmL1P

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...