Urdu news

Thursday, 26 November 2020

ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، عدنان صدیقی

 کراچی: نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہمیں مردوں کو صنفی ادب و احترم اور خواتین کو عزت دینے سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ریپ ملزمان کی جنسی صلاحیت ختم کرنے کے فیصلے پر نامور اداکار عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے انتہائی نڈر فیصلہ لیا ہے تاہم یہ مسئلے کا کوئی ٹھوس اور مستقل حل نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عدنان صدیقی نے کہا کہ ہمیں مردوں کو صنفی حساسیت، ادب و احترم کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، ہمیں مردوں کو اس بات کا شعور دینے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں خواتین اور مردوں کا برابری کا کردار ہے، معاشرے میں  دونوں کو ایک ہی طرح کے مواقع میسر ہیں۔ اس کے علاوہ ہمیں مردوں کو ان کی سماجی ذمہ داریوں سے متعلق بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔

 

The post ہمیں مردوں کو خواتین کے احترام کی تعلیم دینے کی ضرورت ہے، عدنان صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fFr83Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...