Urdu news

Friday, 27 November 2020

نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی

کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی، جن اسکواڈ ممبرز کے مسلسل دو ٹیسٹ منفی آچکے انہیں اجازت دی گئی ہے۔ اجازت کے تحت اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے اپنے گروپ کے لیے مقررہ اوقات میں تھوڑا گھوم پھر سکتے ہیں، قومی اسکواڈ کے اراکین صرف ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں ہی چہل قدمی کریں گے۔

ٹیم ارکان کو بالکونیز میں جانے کی بھی اجازت مل گئی، اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔

پی سی بی نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے، قومی اسکواڈ کا اب اگلا کورونا ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔

The post نیوزی لینڈ میں قومی کرکٹرز کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3lexqIM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...