Urdu news

Saturday, 28 November 2020

شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں

کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ میں شاہد آفریدی نے گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جافنا اسٹالینز کے خلاف جمعے کو صرف 23 بالز پر 6 چھکوں کی مدد سے 58 رنز اسکور کیے تھے۔

بعد ازاں آفریدی نے کہا کہ اگر آپ اس کھیل سے محبت کرتے ہیں تو پھر سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے، چونکہ میں نوجوانوں کے ساتھ کھیل رہا ہوں، اس لیے اس عمر میں ان کیلیے سپرمین بننا چاہتا ہوں، اچھی بات یہ ہے کہ میں اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سخت محنت جاری رکھے ہوئے ہوں۔

The post شاہد آفریدی نوجوان کرکٹرز کیلیے ’سپرمین‘ بننے کے خواہاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mj3Bs0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...