Urdu news

Tuesday, 1 December 2020

ایڈیشنل ڈائریکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق

 پشاور: گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے جاری کردہ مطابق بنوں کے گل نواز اسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق گزشتہ چند روز سے پشاور کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے۔

پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کا کہناہے کہ صوبے میں اب تک 40 ہیلتھ ورکرز اور 25 ڈاکٹرز کورونا سے جاں بحق یوچکے ہیں لیکن صوبائی حکومت نے اب تک کسی بھی جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پیکیج دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر زیادہ جان لیوا ثابت ہورہی ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کزشتہ 2 روز میں 141 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

The post ایڈیشنل ڈائریکٹر خلیفہ گل نواز اسپتال بنوں ڈاکٹر محمد فاروق کورونا سے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JuNo4C

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...