Urdu news

Thursday, 27 May 2021

کاشت کاروں کے لیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں کاشت کاروں کیلیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کاشت کاروں کے لیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم (Warehouse finance receipt) متعارف کرائی جائے گی،کسان فصل اپنی تحصیل کے ویئر ہاؤس میں رکھوا کر اس کی رسید حاصل کرے گا اور اس رسید کے بدلے بینک سے قرض حاصل کر سکے گا۔

اس اسکیم کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر تمام تحصیلوں جہاں ویئر ہاؤس کی سہولت موجود نہیں وہاں بھی ویئر ہاؤس بنائے جائیں گے۔

The post کاشت کاروں کے لیے ویئر ہاؤس فنانس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3wHI4hd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...