Urdu news

Thursday, 27 May 2021

مساجد میں سرکاری خطبوں کی کوئی سوچ نہیں، طاہر اشرفی

 اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے مساجد میں سرکاری خطبوں کی کوئی سوچ نہیں ہے۔

مختلف مکاتب فکر کے علما و مشائخ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان اور اسلام دشمن قوتیں سوشل میڈیا کو ملک میں فسادات پھیلانے کیلیے استعمال کرتی ہیں، تمام مسالک و مذاہب کے قائدین اور نمائندوں کا اجلاس 30 مئی کو بلایا ہے، وہ رہے تھے۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا سوشل میڈیا پر پابندی کے حامی نہیں لیکن ضابطہ اخلاق ضرور ہونا چاہیے، مساجد میں سرکاری خطبوں کی کوئی سوچ نہیں ہے، ناکام سیاسی عناصر حکومت کے خلاف مذہب کو استعمال کرنا چاہتے ہیں ، نئے مدارس کے بورڈ مدارس کے منتظمین کے مطالبہ پر بنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے بورڈز کے ذمہ داران تو کبھی اقتدار کا حصہ نہیں رہے، پرانے بورڈز والے تو 1980 سے مختلف حکومتوں کا حصہ رہے ہیں۔

The post مساجد میں سرکاری خطبوں کی کوئی سوچ نہیں، طاہر اشرفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fpUggS

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...