Urdu news

Thursday, 28 October 2021

ٹی ایل پی مارچ کے باعث 10 ٹرینیں منسوخ، ریلوے کو 49 لاکھ کا نقصان

 لاہور:  مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ اور دھرنے کی وجہ سے10ٹرینیں منسوخ کردی گئیں۔

چند روز کے دوران ریلوے کو ٹرین منسوخ کرنے پر مالی طور پر 49 لاکھ روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑرہا ہے، ٹرینیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو ری فنڈ بھی کرنا پڑا اور مسافروں کو بھی مشکلات سامان رہا، دھرنے کے احتجاجی مظاہرین کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کی وجہ سے آج 29 اکتوبرکو مزید ٹرینیں منسوخ ہونے کا امکان ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے لاہور،راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی مختلف ٹرینوں کو دیگر روٹس سے اور کسی بھی ناگہانی واقع سے بچنے کیلیے چلایا گیا جس کی وجہ سے ریلوے کو ڈیزل کی مد میں زیادہ اخراجات کرنا پڑے۔

The post ٹی ایل پی مارچ کے باعث 10 ٹرینیں منسوخ، ریلوے کو 49 لاکھ کا نقصان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3CtvlCd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...