Urdu news

Saturday, 30 October 2021

اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت

اوکاڑہ: نواحی گاؤں 33 ٹو آر میں بی اے کی طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل کے معروف مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج رانا سہیل کی عدالت نے مجرم زین کو سزائے موت ، عمر قید ، دس سال قید بامشقت اور جرمانے کا حکم سنایا۔ مجرم زین سکنہ 35 ٹو آر نے طالبہ شازیہ لیاقت کو 2015ء میں اس وقت اغوا کیا جب وہ کالج سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی۔

ملزم لڑکی کو فصل کماد میں لے گیا جہاں پر اس نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا اور فرار ہوگیا۔ طالبہ کے ورثا اسے تلاش کرتے رہے جس کی لاش دو روز بعد فصل کماد سے برآمد ہوئی۔

اس دوران پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کر دی۔ پولیس اور ورثاء کی کوشش سے ملزم زین کی پہلی بیوی کی نشاندہی پر ملزم کے خلاف طالبہ کے قتل اور زیادتی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم کو وقوعہ کے چار سال بعد 2019 میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

The post اوکاڑہ میں طالبہ سے زیادتی و قتل کے مجرم کو سزائے موت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ZAn1m9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...