Urdu news

Wednesday, 27 October 2021

بھارت سازگار ماحول بنائے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں،معید یوسف

اسلام آباد: مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت اگر سازگار ماحول بنائے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

معید یوسف نے کہا کہ پاکستان اب بھی بھارت کے ساتھ مذاکرات کیلیے تیار ہے لیکن شرط ہے کہ بھارت مذاکرات کیلیے سازگار ماحول تیار کرے، مذاکرات تب ہی ہوتے ہیں جب فریقین اس کیلیے تیار ہوں، ایسے فریق سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں جو ڈھونگ رچا رہا ہو، امن میں اس کی دلچسپی نہ ہو اور کشمیر میں نہتے مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہو۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسا ملک جو ایک کرکٹ میچ ہارنے کے بعد کشمیری مسلمانوں کو حراست میں لے اور ان پر تشدد کرے اس کی کیا وقعت ہوگی، 4سال سے بھارت کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔

 

The post بھارت سازگار ماحول بنائے تو مذاکرات کیلیے تیار ہیں،معید یوسف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nEvD2U

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...