Urdu news

Friday, 29 October 2021

میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک ہو ساتھ ہی انہوں ںے افغان کرکٹ ٹیم کی بھی تعریف کی۔

یہ پڑھیں : آصف علی کی جارحانہ بیٹنگ، پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، افغانستان کی کرکٹ ٹیم کم وقت میں مضبوط ٹیم ابھر کر سامنے آئی ہے، اسی جذبے اور ٹیلنٹ کے ساتھ افغان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔

The post میں نے افغان ٹیم کی طرح کسی کرکٹ ٹیم کو اتنا تیزی سے اوپر آتا نہیں دیکھا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3mowZj4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...