Urdu news

Wednesday, 27 October 2021

85 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کر کے تاریخ رقم کر دی

کوئٹہ: یونیورسٹی آف بلوچستان سے ہیبت اللہ حلیمی نے 85سال کی عمر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی۔

یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری حاصل کی۔ گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور ان کو ڈگری عطا کی۔

پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزا اور قابل فخر ہے۔

 

The post 85 سالہ شخص نے پی ایچ ڈی کر کے تاریخ رقم کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3jJGvLK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...