Urdu news

Thursday, 28 October 2021

ٹی 20 ورلڈ کپ پر جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار

 کراچی: اسپیشل انوسٹی گیشن پولیس نے دبئی میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ پرجواکھیلنے والے9 جواریوں کوگرفتارکرلیا۔

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے جیکسن سے 9 جواریوں نعمان ولد عبدالرزاق،فرحان ولد حمید ، ثاقب ولد محمد ادریس ،گل شیرولد مشتاق ،عدنان ولد عبدالرزاق، فرقان ولد عبدالمجید، راحیل ولد عبدالمجید، اقبال ولد زکریہ اورفرید ولد عبدالغفار کو گرفتارکرکے قبضے سے 2 لیپ ٹاپس ،3 موبائل فونز ، 2ایل سی ڈیز ،،2 کی بورڈ اور ایک انٹر نیٹ ڈیوائس برآمدکرلی۔

ایس ایس پی ایس آئی یوعارف عزیز کے مطابق گرفتار جواریوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ دبئی میں جاری ٹی20 ورلڈ کپ میں مختلف جواریوں کے ساتھ ملکرجوا کھیل رہے تھے گرفتارجواری عدنان ولد عبدالرزاق کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی موجود ہے ملزم کے خلاف بنی بخش تھانے میں مقدمہ الزام نمبر2021/41 بھی درج ہے۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار جواریوں سے تفتیش جاری ہے اورمزید بھی انکشافات متوقع ہیں۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ پر جوا کھیلنے والے 9 جواری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3pKb480

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...