Urdu news

Saturday, 30 October 2021

ایک اور مہنگائی بم تیار؛ پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مزید مہنگی ہونے کاامکان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرکے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یکم نومبر سے پیٹرول ساڑھے 6 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے، مٹی کا تیل 7 روپے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ لیوی اور ٹیکسز کی موجودہ شرح پر کیا گیا ہے تاہم حکومت ٹیکسز اور لیوی میں ردودبدل کرکے عوام کو ریلیف دے سکتی ہے، حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل وزارت خزانہ کرے گی۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٓٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین 15 روز کے لیے ہوتا ہے، 15 اکتوبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں   12 روپے 44 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔

The post ایک اور مہنگائی بم تیار؛ پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک مزید مہنگی ہونے کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Cv6XjK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...