Urdu news

Friday, 26 November 2021

میکسیکو میں بس حادثہ،19افراد ہلاک

میکسیکوسٹی: میکسیکومیں بس حادثے میں 19افراد ہلاک اور30سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب  وسطی میکسیکو کی ہائے وے پرسفرکرنے والی بس بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکرایک گھرمیں جاگھسی۔

میکسیکوکے حکام کا کہنا تھا کہ بس کے مسافرمذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لئے ایک مزارپرجارہے تھے۔ بس حادثے کے زخمیوں کوایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔

 

 

The post میکسیکو میں بس حادثہ،19افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nYvloQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...