Urdu news

Friday, 26 November 2021

(ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، فواد چوہدری

 لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جعلی ویڈیوز اور آڈیو بنانا (ن) لیگ کا وطیرہ بن چکا ہے، نوازشریف اور مریم نواز  کیسز حتمی مراحل میں ہوں تو یہ لوگ سبوتاژ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، یہ لوگ اپنی جائیدادوں کا جواب دینے کے بجائے آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں، رانا شمیم (ن) لیگ کے عہدیدار تھے اور انہیں چیف جسٹس بنادیا گیا لہذا ن لیگ کی مہم کا عدلیہ کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے سے پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوگی، کھانے پینےکی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے جب کہ پاکستان کے معاشی حالات میں بھی بہتری آئے گی۔

 

The post (ن) لیگ کا واحد مقصد ہے کہ کسی طرح نوازشریف کی سزائیں معاف ہوجائیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3oZ6gto

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...