Urdu news

Friday, 26 November 2021

عالمی برادری افغان شہریوں کی امداد یقینی بنائے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد / ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ’’دعوت اسلامی‘‘کے 8 رکنی وفد نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی، وفد میں حاجی یوسف سلیم، احتشام عطاری، سلیم بلال، محمد عمران، آصف پولانی، اختر اسماعیل، اور یوسف سلیم شامل تھے۔

وفد نے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا کہ دعوت اسلامی ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جو دنیا بھر میں دعوت و تبلیغ کیساتھ ساتھ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے۔ وزیر خارجہ نے دعوت اسلامی کی فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان اس وقت شدید معاشی بحران سے گزر رہا ہے۔حکومت پاکستان نے جہازوں کے ذریعے اور زمینی راستے سے انسانی امداد اور ادویات افغانستان بھجوائیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان شہریوں کی فوری امداد کو یقینی بنایا جائے۔

The post عالمی برادری افغان شہریوں کی امداد یقینی بنائے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3leh9X5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...