Urdu news

Saturday, 27 November 2021

سال میں 5 بار اننگز میں پانچ شکار، حسن علی تیسرے پاکستانی بولر

لاہور: پیسر حسن علی ایک سال میں 5 بار 5 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔

حسن علی ایک سال میں 5 بار 5 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، اس سے قبل عمران خان 1982 اور وقار یونس 1990 اور 1993 میں یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، انھیں ایک سال میں 6 مرتبہ 5 وکٹیں اڑانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

حسن علی پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ کے دوسرے روز اس منفرد کلب میں شامل ہوئے ہیں،انھوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کو پویلین بھیجا۔

 

The post سال میں 5 بار اننگز میں پانچ شکار، حسن علی تیسرے پاکستانی بولر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3D3h26O

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...