Urdu news

Sunday, 28 November 2021

شعیب ملک کے بیٹے ازہان کی ثانیہ مرزا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے ازہان مرزا ملک کی اپنی ماما کوایک تقریب کے دوران تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کراچی میں اپنی پرفیوم لانچنگ کی تقریب میں اپنے بیٹے ازہان مرزا ملک کے ساتھ شریک ہوئے۔ تقریب میں شعیب ثانیہ کے علاوہ اداکارہ عائشہ عمر سمیت متعدد شخصیات موجود تھیں۔

تقریب کے دوران جب ثانیہ مرزا اور شعیب ملک تصاویر کھنچوارہے تھے اس وقت شعیب ملک کی گود میں موجود ان کے بیٹے ازہان مرزا ملک نے شرارت کرتے ہوئے اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر تھپڑ مارا۔

ثانیہ مرزا بیٹے کی اس شرارت سے بالکل انجان تھیں اسلیے چونک کر رہ گئیں اور شعیب ملک ہنسنے لگے۔ لیکن شاید ننھے ازہان کو ثانیہ کے ساتھ یہ شرارت کرکے مزہ آرہا تھا اس لیے انہوں نے ایک بارپھر اپنی ماما ثانیہ مرزا کے منہ پر ہاتھ مارا اور ہنسنے لگے۔

ازہان مرزا ملک کی شرارت سے بھرپور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے اور صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ثانیہ مرزا نے دل میں سوچا ہوگابیٹا گھر چل زرا تو صحیح پٹے گا۔ جب کہ ایک صارف نے لکھا ہر بچہ ایسے ہی ذلیل کروادیتا ہے۔ ایک صارف نے ازہان کی شرارت کو نارمل قرار دیتے ہوئے کہا ہر بچہ ایسے ہی کرتا ہے۔ جب کہ منیزہ سلمان نامی خاتون نے لکھا گھر جاکر تو اس بچے کی خیر نہیں۔

The post شعیب ملک کے بیٹے ازہان کی ثانیہ مرزا کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FQpVCH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...