Urdu news

Friday, 26 November 2021

ایران میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کیخلاف احتجاج

تہران: ایران میں پانی کی تقسیم کے حکومتی فارمولے کے خلاف ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے شہراصفہان میں ہزاروں افراد نے حکومت کی واٹرمینجمنٹ پالیس کے خلاف مظاہرہ کیا۔

پانی کی قلت کی وجہ سے خشک ہونے والے دریا پرہزاروں افراد جمع ہوئے اورحکومت سے پانی کی تقیسم کی پالیسی واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس اورمظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

پولیس نے مظاہرین کومنشترکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی اورلاٹھی چارج کیا۔مظاہرین نےپولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کیا۔

اصفہان میں دریا خشک ہوجانے کے بعد ہزاروں کسان اورعام لوگ پانی کی فراہمی کے لئے کئی ہفتوں سے احتجاج کررہے ہیں۔

ایران کے دوسرے شہروں میں بھی پانی کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔

The post ایران میں پانی کی تقسیم کے فارمولے کیخلاف احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FUBc4G

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...