Urdu news

Sunday, 28 November 2021

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کار کے سی این جی سلینڈر سے منشیات برآمد

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب انٹیلیجنس کی بنیاد پر چھاپہ مارکر گاڑی کے سی این جی سلینڈر میں مہارت سے چھپائی گئی 33 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ 

حکام کے مطابق اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی جس کی نمبر پلیٹ پر این ایچ اے کندہ تھا ۔ کار کو انٹیلی جنس اطلاع پر روک کرچیک کیا تو گاڑی میں نصب سی این جی سلینڈر سے مجموعی طور پر 33 کلوگرام سے زائد منشیات جس میں 24 کلوگرام چرس، 9 کلوگرام افیون اور 200 گرام آئس شامل ہے برآمد ہوئی۔

حکا نے  بتایا کہ تین ملزمان جن میں پشاور و چارسدہ سے تعلق رکھنے والی دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں ۔ ان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مزید تفتیش کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔

The post موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر کار کے سی این جی سلینڈر سے منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3E3b4UZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...