Urdu news

Monday, 30 September 2024

وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار

  کراچی: وزٹ ویزا کے حامل مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایک ہی ائیرلائن کا دوطرفہ ٹکٹ لازم قراردے دیا گیا۔

ایف آئی اے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ملکی وغیرملکی ایئرلائنز کو مراسلے ارسال کردیے جس میں دونوں اداروں نے ایسے مسافروں کو بورڈنگ کارڈ کسی صورت جاری نہ کرنے کی ہدایت جاری کردی جو یک طرفہ ٹکٹ کے حامل ہوں۔

بیرون ممالک خصوصاً بنکاک، ملائیشیا اوردبئی جانے والوں مسافروں کے لئے ہدایات پرعملدرآمد لازمی قرار دے دیا گیا، وزٹ ویزوں پر جاری دوطرفہ ٹکٹ کے لئے الگ الگ ائیرلائنز ٹکٹ کی صورت میں پی این آرنمبر بھی ایک ہونا لازم ہوگا۔

مراسلے میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ائیرپورٹ پر لو پروفائل کے حامل مسافروں کو ہدایات کے تحت لازمی چیک کیا جائے۔

The post وزٹ ویزا پر بیرون ملک جانیوالے پاکستانیوں کیلئے دو طرفہ ٹکٹ لازم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/YTm2IlU

کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کا فقدان، خاتون نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا

 کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروقت علاج اور سہولیات نہ ملنے پر سرکاری اسپتال کے وارڈ کے باہر ہی بچے کو جنم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سول اسپتال میں انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ پیش آیا جس میں انتظامیہ کی بے حسی اور تعاون نہ کرنے پر حاملہ خاتون کے ہاں وارڈ کے باہر ہی بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اہل خانہ کے مطابق اسپتال میں کوئی اسٹریچر موجود ہے اور نہ ہی کوئی ریفرل کا طریقہ کار جبکہ حکومتی اقدامات کے دعوے بھی محض باتوں کی حد تک ہیں۔

اُدھر اسپتال انتظامیہ نے اس صورت حال اور بچے کی پیدائش کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔

The post کوئٹہ کے سرکاری اسپتال میں سہولیات کا فقدان، خاتون نے وارڈ کے باہر بچے کو جنم دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jhF63If

کراچی: ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا

ناظم آباد چاؤلہ مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر چاؤلہ مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو دکانداروں سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔

ڈاکوؤں کی دیدا دلیری کے ساتھ کی جانے والی لوٹ مار کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ فوٹیج میں 125 موٹر سائیکل پر سوار 3 ڈاکو قالین کی دکان کے سامنے آکر رکتے ہیں جس میں سے ہاتھوں میں اسلحہ لیے 2 ڈاکو اتر کر چند سیکنڈوں میں وہاں بیٹھے ہوئے دکانداروں سے موبائل فون چھین لیتے ہیں تیسرے ساتھی جو کہ موٹر سائیکل پر ہی سوار رہتا ہے اس کے ہمراہ بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں۔

اس حوالے سے ایس ایچ او رضویہ عابد حسین نے بتایا کہ واردات پیر کی شب پیش آئی تھی جس میں ڈاکو دکانداروں سے 2 موبائل فون چھین کر فرار ہوئے ہیں پولیس نے فوٹیج حاصل کرلی ہے اور واردات میں ملوث ڈاکوؤں کے چہرے بلکل واضح طور پر دکھائی دے رہیں اور اس حوالے سے پولیس نے ان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کر دی ہیں جنھیں جلد قانون کی گرفت میں لے لیا جائیگا ۔

The post کراچی: ڈاکوؤں نے دکانداروں کو موبائل فونز سے محروم کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kTmPfxv

Sunday, 29 September 2024

بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں

  کراچی: بھارت نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں بھارتی ایئرٹریفک کنٹرول نے دبئی سے تھائی لینڈ جانے والے طیارے کو 45 منٹ تک احمد آباد کی فضائی حدود میں روکنے کے بعد بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بزنس جیٹ طیارہ P4BFR دبئی سے  ہوتا ہوا سندھ سے  بھارتی حدود میں داخل ہوا اور بھارتی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی احمد آباد  کے اوپر روکا  گیا اور 45 منٹ تک چکر لگانے کے بعد بھارتی ایئرٹریفک کنٹرول نے  طیارے کو فوری طور پر بھارتی فضائی حدود سے واپس جانے کی ہدایت کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرٹریفک کنٹرول نے طیارے کو پہلے احمد آباد کی فضائی حدود میں 45 منٹ تک فضا میں چکر کاٹنے کی ہدایت کی اور پھر بھارتی ایئرٹریفک کنٹرول نے اچانک طیارے کو فوری طور بھارتی فضائی حدود سے پاکستان کی فضائی حدود بھیج کر انتظار کرایا تقریبا ایک گھنٹے تک اجازت نہ ملنے پر بزنس جیٹ طیارہ سندھ  کی حدود ٹھٹھہ، بدین، سجاول  پر چکر لگا کر واپس پاکستان سے دبئی چلاگیا۔

ذرائع کے مطابق طیارے کو کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں واپس آنے پر ویلکم کیا بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کے کپتان کو بھارتی فضائی حدود سے اوور فلائنگ کی اجازت سے انکار کیا۔

بزنس جیٹ طیارہ نے پاکستان کے بعد بھارتی فضائی حدود سے گزر کر تھائی لینڈ  کے ایئرپورٹ سموئی میں لینڈ کرنا تھا لیکن بھارتی ایئرٹریفک کنٹرول نے اجازت نہ دینے پر طیارے کا کنٹرول کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول کے حوالے کر دیا۔

The post بھارت نے عالمی سول ایوی ایشن رولز کی دھجیاں اڑا دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vJSW9ri

Saturday, 28 September 2024

بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

  اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ مزدوروں کے قتل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ نے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی مزدور کی جلد صحت یابی کیلیے دعا بھی کی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام تر ہمدردیاں جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، غم کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں: پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

واضح رہے کہ پنجگور کے علاقے خدا بدن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا ہے۔

The post بے گناہ مزدوروں کے قتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ol3rkPE

Friday, 27 September 2024

جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم

  کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن تین ماہ پہلے ہی جاری ہوگیا تھا پاکستان کے عوام آئین و قانون کے مطابق منصور علی شاہ کی تقرری چاہتے ہیں آئین کے مطابق جس کی باری ہے اسی کا تقرر کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں آئینی بحران پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے مجوزہ آئینی ترمیم مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

The post جسٹس منصور علی شاہ کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، حافظ نعیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/c2hEryn

بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ

کراچی: بنگلا دیش ایئرفورس کا ہوائی جہاز جمعے کی دوپہر ایندھن کے حصول کے لیے کراچی ائیرپورٹ اترا۔

جمعے کی دوپہرایک بجے بنگلا دیش ایئر فورس کا طیارہ نمبرS3AVA آحمد آباد،بھارت سے اڑان کے بعد ری فیولنگ کے پیش نظر کراچی کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پراترا،ری فیول کے بعد فلائٹ مسقط/ عمان  روانہ ہوگئی۔

The post بنگلا دیش ایئر فورس کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XSilHvg

Thursday, 26 September 2024

آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج

  کراچی: شہر قائد میں مبینہ ٹاؤن پولیس نے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر موٹر سائیکل سوار رائیڈر کو ڈبل کیبن گاڑی سے کچل کر فرار ہونے والے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر دو روز قبل آن لائن فوڈ رائیڈر کو وبل کیبن گاڑی نے کچلا اور پھر ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔ اس واقعے کا مقدمہ مبینہ ٹاؤن تھانے میں متاثرہ رائیڈر کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ سید اشعر علی نے پولیس کو بیان دیا ہے ان کی بہن نے 24 ستمبر کی صبح سوا چھے بجے کے قریب فون پر اطلاع دی تھی کہ گلزار نامی شخص نے اطلاع دی ہے کہ بھائی سید اطہر علی جو کہ فاسٹ فوڈ چین میں بحیثیت رائیڈر کام کرتا ہے اس کا ٹریفک حادثہ ہوا ہے جو کہ زخمی حالت میں گلشن اقبال میں قائم نجی اسپتال میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں اسپتال پہنچا تو شعبہ ایمرجنسی میں بھائی اطہر شدید زخمی حالت میں تھا جس کا علاج ہو رہا تھا اور اس کے سر اور جسم پر چوٹیں تھیں جسے بعدازاں وہ سول اسپتال ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔

مدعی کے مطابق معلومات کرنے پر پتہ چلا کہ میرا بھائی اطہر علی جو کہ گلزار نامی شخص کا آرڈر لیکر اس کے گھر جا رہا تھا کہ جب وہ صبح 6 بجے کے قریب ابوالحسن اصفہانی روڈ شیل پمپ گلشن اقبال پہنچا تو مخالف سمت سے آنے والی سفید رنگ کر ریو رجسٹریشن نمبر کے ایکس 4999 کے نامعلوم ڈرائیور نے تیز رفتاری اور غفلت و لاپروائی سے چلاتے ہوئے میرے بھائی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں میرا بھائی شدید زخمی ہوگیا۔

مبینہ ٹاؤن پولیس نے مدعی کے بیان کی روشنی میں ڈبل کیبن گاڑی کے نامعلوم ڈرایئور کے خلاف مخالف سمت سے آکر موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کا مقدمہ نمبر 379 سال 2024 بجرم دفعات 337 جی ، 279 اور 427 کے تحت درج کرلیا۔

The post آن لائن رائیڈر کو کچلنے والے ڈبل کیبن گاڑی کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1FL0jy2

پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع

  کراچی: قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع کردی گئی۔ نیلامی کی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کردی گئی ہے۔  ایک ماہ کی توسیع نے بڈنگ میں حصہ لینے والی کمپنیوں کو حیران کردیا ہے.

تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی ہے اور معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا،  اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کررہا ہے ،اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  بولی کے لیے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع سے نجکاری میں دلچسپی والی کمپنیوں کو  حیران کردیا ہے۔

 

The post پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ میں توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4tMV2cp

Wednesday, 25 September 2024

لاہور جلسہ، اہم شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر ہٹائے جانے والے افسران نے چارج چھوڑ دیا

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر بااثر شخص کے بیٹے سے تلخ کلامی پر سبکدوش کیے جانے والے تین افسران نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔

ایکسپریس نیوز کو پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پی ٹی آئی جلسے کے دوران سڑک بند ہونے پر اہم شخصیت کے بیٹے سے پولیس کی تلخ کلامی کے معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے تینوں افسران نے احتجاجاً عہدہ چھوڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں افسروں کو گزشتہ روز ہٹایا گیا تھا اور چوبیس گھنٹے کے باوجود بھی تاحال تینوں سیٹوں پر نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن نہیں ہوسکا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسہ، بااثر شخص کے بیٹے سے تلخ کلامی پر 3 پولیس افسران سبکدوش

واضح رہے کہ اعلی شخصیت کے بیٹے سے رنگ روڈ پر تلخ کلامی کے بعد تینوں افسران کو ہٹایا گیا تھا، انکوائری کے بعد ایس پی سیکیورٹی ڈویژن،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ اور ایس ایچ او مسلم ٹاون کو ہٹایا گیا۔

ذرائع کے مطابق تلخ کلامی کا واقعہ عارف شہید انٹرچینج رنگ روڈ پر پیش آیا، انتظامیہ نے عارف شہید انٹرچینج رنگ روڈ کو کینٹینرز لگا کر بند کیا تھا۔

The post لاہور جلسہ، اہم شخصیت کے بیٹے سے تلخ کلامی پر ہٹائے جانے والے افسران نے چارج چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ONAC5gx

کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم

  اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں اور ہم کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس کے موقع پر کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الحمد المبارک الصباح سے ملاقات کی۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون اور عوامی اور سماجی تبادلے بڑھانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت کویت اور پاکستان کے درمیان اقتصادی روابط اور سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے عمل درآمد کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر تعاون بڑھانے کا بھی اعادہ کیا۔

The post کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ChziMS7

Tuesday, 24 September 2024

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ

 پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں مسلح افراد فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعہ خان پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس پر اہلکاروں نے فوری جواب دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے، جس کے بعد ناصر باغ اور اطراف کے علاقوں میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

The post پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VoQdnS5

Monday, 23 September 2024

سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 97 نظرثانی درخواست کا معاملہ دو رکنی بینچ کو بھیج دیا

  اسلام آباد: سپریم كورٹ میں قومی اسمبلی كے حلقہ این اے 97 نظرثانی درخواست پر مختصر سماعت ہوئی، جس پر عدالت نے معاملہ دو رکنی بینچ کو بھیج دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاكستان قاضی فائز عیسی كی سربراہی میں  تین ركنی بینچ نے حلقہ این اے 97 نظر ثانی درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس پاكستان قاضی فائز عیسی نے كہا كیس پہلے دو ركنی بنچ نے سنا تھا، ہم اسی بنچ كے سامنے نظرثانی درخواست سماعت كیلئے مقرر كر دیتے ہیں  جس نے پہلے كیس سنا تھا۔

انہوں نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیس کو کب تک دوبارہ سماعت کیلیے مقرر کیا جائے؟

وكیل درخواست گزار شہزاد شوكت نے كہا جمعہ كو كیس دوبارہ لگا دیں۔ عدالت نے این اے 97 سے علی گوہر كی نظرثانی درخواست جمعہ كو سماعت كیلئے مقرر كرنے كی ہدایت كردی۔

اس سے قبل جسٹس امین الدین خان اور جسٹس نعیم اختر افغان پر مشتمل دو ركنی بنچ نے مركزی كیس سنا تھا۔

The post سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 97 نظرثانی درخواست کا معاملہ دو رکنی بینچ کو بھیج دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dTF8QEq

کراچی؛ گڈاپ میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار

  کراچی: گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے ایم نائن موٹر وے دنبہ گوٹھ کوئٹہ دربار ہوٹل کے قریب ڈاکوؤں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سب انسپکٹر 50 سالہ شہزاد اور کانسٹیبل 22 سالہ ذاکر کو سر پر ٹی ٹی کے بٹ مار کر لہولہان کر کے سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او گڈاپ سٹی ملک سلیم نے بتایا کہ ان کے تھانے میں تعینات سب انسپکٹر اور کانسٹیبل ایک ہی موٹر سائیکل پر تھانے آرہے تھے کہ اس دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 3 ڈاکوؤں نے انھیں راستے میں روک لیا اور اسلحے کے زور پر دونوں سے نقدی ، موبائل فونز اور 2 نائن ایم ایم پستول چھین کر فرار ہوگئے۔

پولیس افسر اور پولیس کانسٹیبل سے چھینے جانے والے 2 نائن ایم ایم پستول سرکاری ہیں دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ اور ٹی ٹی کا بٹ مار کر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا سمن آباد میں کار ڈیلر کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے عوام کی مدد سے گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 38 سالہ محمد الزماں درانی کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او گلبرگ فیصل رفیق نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے عوام کی مدد سے دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

انھوں نے بتایا کہ جس مقام پر واردات ہوئی ہے وہ سمن آباد تھانے کی حدود ہے جس کے بعد گرفتار ڈاکوؤں کو ایس ایچ او سمن آباد ہدایت حسین کے حوالے کر دیا گیا۔

The post کراچی؛ گڈاپ میں ڈاکوؤں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، سرکاری اسلحہ اور موبائل فون چھین کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0Az2c6L

Sunday, 22 September 2024

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

  اسلام آباد: پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

عمر ایوب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے فیڈرل بیورو آف ریونیو کی قابلیت تو دیکھیں، ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا۔

میرے والد کا گزشتہ برس انتقال ہوا تھا۔ نکمے افسران کی ٹیم! کم از کم مرحومین کو تو سکون سے رہنے دو، کوئی شرم، کوئی حیا!۔

The post ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fMSh8mE

مودی کا پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر، خیر سگالی پیغام تک نہ چھوڑا

  اسلام آباد: بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک بار پھر 45منٹ تک پاکستانی فضائی حدود میں سفر کیا۔

بین الاقوامی روایتی آداب کے منافی مودی نے حسب سابق پاکستانی حکومت یا عوام کیلیے خیرسگالی کا کوئی پیغام نہیں چھوڑا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مودی امریکی صدر جو بائیڈن کی میزبانی میں چوتھی کواڈ لیڈرز سمٹ میں شرکت کیلیے صبح سویرے دارالحکومت دہلی سے امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کیلیے روانہ ہوئے۔

مودی کا خصوصی طیارہ صبح 04:50  بجے لاہور کے قریب سے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ مودی 36000  فٹ کی بلندی سے حافظ آباد، چکوال، اسلام آباد اور مردان کے اوپر سے ہوتے ہوئے صبح 05:35 بجے چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے۔

ترجمان بھارتی وزیراعظم ہاؤس نے بتایا پاکستانی حکام سے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی باضاطہ طور پر اجازت لی گئی۔

The post مودی کا پھر پاکستانی فضائی حدود میں سفر، خیر سگالی پیغام تک نہ چھوڑا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CmAhLn7

سیکیورٹی وجوہات ، پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند

 کوئٹہ: پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔

فیصلہ مکران کوسٹل ہائی وے کی بندش اور سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر گوادر کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاک ایران بارڈر ٹو فائیو زیرو پر ہر قسم کی تجارت اور گاڑیوں کی نقل و حمل پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

The post سیکیورٹی وجوہات ، پاک ایران بارڈر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9yJSMYk

مضبوط انتظامیہ، آزاد عدلیہ اور جمہوری پارلیمنٹ قومی ترقی کی بنیاد ہیں، سابق گورنر سندھ

  کراچی: سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ ایک مضبوط انتظامیہ، آزاد عدلیہ، اور جمہوری پارلیمنٹ قومی ترقی کی بنیاد ہیں اپنے بیان میں عشرت العباد نے کہا کہ مضبوط ادارے ہماری قوم کی ترقی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم پر مکمل اتفاق رائے استحکام اور شفافیت کی ضمانت دیتا ہے حکومت کا آئینی ترامیم کا طریقہ کار متنازع ہو گیا ہے سابق گورنر کا کہنا تھا انصاف نہ صرف ہونا چاہیے بلکہ دکھائی بھی دینا چاہیے تاکہ عوام کا اعتماد برقرار رہے۔

حکومت کو اپنی اخلاقی اور قانونی کمزوری کا ادراک کرنا چاہیے صرف اچھی حکمرانی سے عوام کا اعتماد بحال ہو سکتا ہے حکومتی ناکامیاں ملک دشمن عناصر کو عوام اور فوج میں اختلاف پیدا کرنے کا موقع دیتی ہیں۔

اتحاد ہماری قوت ہے ہمیں اپنی فوج اور اداروں کو حکومتی ناکامیوں کا بے جا الزام نہیں دینا چاہیے ہماری فوج قومی سلامتی کی ضامن ہے ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کا احترام کرنا چاہیے پاکستان کو عالمی مقابلے کے لیے حقیقت پسندانہ اور ترقی پسندانہ اصلاحات کی ضرورت ہے خود احتسابی کے بغیر اصلاحات میں حقیقی ترقی ممکن نہیں۔

ڈاکٹر عشرت العباد نے کہا کہ حکومت کو عوامی ریلیف کو ترجیح دینی چاہیے کیونکہ عوام مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ اور جرائم سے پریشان ہیں آئی پی پی مالکان کے ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے اور مثبت اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں حالیہ لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میں نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے بات کی ہے خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ایک ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے لیے ضروری ہے  انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان اور خواتین پاکستان کی بنیاد ہیں ان کی قیادت ہمیں آگے بڑھائے گی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے سے نئی قیادت ابھرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “میری پہچان پاکستان” کا مقصد روشن خیالات کے ساتھ نئی قیادت کو دریافت کرنا ہے اور ایک نیا پلیٹ فارم تیاری کے آخری مراحل میں ہے جلد ہی تنظیم کا اعلان کیا جائے گا ’’میری پہچان پاکستان‘‘ اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر مبنی ہے اور ہماری تہذیب کو بحال کرنے کا عزم رکھتی ہے تنظیم مکمل ہونے کے بعد میں جلد ہی پاکستان واپس آؤں گا۔

The post مضبوط انتظامیہ، آزاد عدلیہ اور جمہوری پارلیمنٹ قومی ترقی کی بنیاد ہیں، سابق گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RVSsCg8

Saturday, 21 September 2024

ایم کیو ایم ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال

  کراچی: مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ملک میں امن اور استحکام چاہتی ہے اس لیے ہم نے اپنے مطالبات سے کسی سیاسی جماعت کو پریشان نہیں کیا۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ملک میں ریفارمز کی ضرورت ہے آرٹیکل 140 اے کا مسودہ ایم کیو ایم نے پیش کیا ہے اور مسلم لیگ ن ہمارے مسودے پر راضی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ پی پی سے ہمارے مسودے پر بات کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایسی ہو جس سے عام لوگوں کو انصاف مل سکے ایم کیو ایم نے ہر دور میں سیاسی استحکام کی کوششیں کی ہیں۔

افغان سفیر کی حرکت پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ افغانستان کو پاکستان کی قربانیاں یاد رکھنی چاہیے امریکا ان افغانیوں کی وجہ سے ہم پر الزام لگاتا رہا ڈبل ایجنٹ کہا گیا لیکن ہم نے اس کے باوجود ان افغان مہاجرین کو پناہ دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفیر کو بھیج دینے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ پاکستانی حکومت کو افغانستان کی حکومت سے بات کرنی چاہیے کہ افغانستان کی پاکستان سے اتنی نفرت کی وجہ کیا ہے ہم نے ان افغانیوں کی وجہ سے دنیا کو ناراض کیا اور اب یہی افغان ہمارے ساتھ ایسا کر رہے ہیں۔

The post ایم کیو ایم ملک میں امن و استحکام چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Pd5RrgG

قصور میں 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

 لاہور: پنجاب کے علاقے قصور مین بچے کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں گھر کے باہر کھیلنے والے 6 سالہ بچے کو دو افراد نے ورغلایا اور اپنے ساتھ خالی پلاٹ میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بچے کے والد کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کیا اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو شناخت کر کے چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا جن کی شناخت آفتاب اور امیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

The post قصور میں 6 سالہ بچے سے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BVY14PN

Friday, 20 September 2024

کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز

کراچی: شہر میں سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ 5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا۔ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ سیف سٹیز اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے کہا ہے کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایس فور کنٹرول روم سے متصل سینٹرل پولیس آفس (سی پی او) کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں لائیو فیڈ ڈسپلے کے ساتھ پول پر کیمروں کی تنصیب کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ  5 پولز پر نصب 25 کیمروں نے کام شروع کر دیا جبکہ اب تک 43 پولز لگائے جا چکے ہیں۔

The post کراچی: سیف سٹی پروجیکٹ کے پہلے مرحلے کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/k9aU0Lt

کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی

کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے رکشا میں سوار دو خواتین زخمی ہوگئیں۔

لیاقت آباد انڈر پاس کے قریب فائرنگ سے رکشے میں سوار 2 خواتین زخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پرعباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد عمران اسپتال میں موجود ہیں جہاں پر خواتین کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

زخمی خواتین کی شناخت صبیحہ زوجہ ناصر اور مریم دختر موسیٰ کے نام سے کی گئی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لیاقت آباد 10 نمبر انڈر پاس کے قریب دونوں خواتین رکشے میں جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں صبیحہ کی ٹانگ سے گولی دوسری جانب پار ہو کر مریم کی ٹانگ پر لگی۔ تاہم، دونوں خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

صبیحہ نے اپنے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا ہے کہ افتخار نامی شخص سے رشتے کے تنازعے پر مبینہ طور پر دھمکی مل رہی تھی۔

پولیس اس حوالے سے مزید معلومات اور جائے وقوعہ کے قریب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔

The post کراچی: لیاقت آباد انڈر پاس کےقریب فائرنگ، دو خواتین زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8RVzTw4

رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس

 پشاور: خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہونے پر وزیراعلیٰ  علی امین گنڈاپور نے سخت نوٹس لے لیا، متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوآرڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

خیبرپختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوگیا، ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والی نو ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپو نے سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری کا حکم جاری کردیا، وزیراعلیٰ نے  سیکرٹری صحت کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور پولیو کوارڈینیٹر کو فوری طور پر معطل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ضلع مہمند میں ناقص پولیو مہم کے دیگر تمام ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے، اورمتعلقہ سرکاری حکام کے ساتھ ساتھ شراکت دار اداروں کے متعلقہ عملے کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے ہدایت جاری کی کہ دیگر تمام اضلاع میں بھی پولیو مہم کی کوالٹی کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پولیو مہم کے معیار پر کسی صورت کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، متعلقہ حکام اپنی اصلاح کریں یا سزا کے لیے تیار ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کا خاتمہ موجود صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، اور اس مقصد کے لیے حکومت ایک نئے عزم کے ساتھ اقدامات جاری رکھے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، والدین، اساتذہ اور علماء سمیت معاشرے کے تمام طبقے اس سلسلے میں حکومتی کوششوں کا ہاتھ بٹائیں۔

دریں اثنا علی امین گنڈاپور نےپولیو سے متاثرہ اس بچی کا علاج اور کفالت سرکار کی طرف سے کرنے کا اعلان کیا۔

The post رواں سال خیبرپختونخوا میں پہلا پولیو کیس رپورٹ، وزیراعلیٰ کا سخت نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6ToyHqp

Thursday, 19 September 2024

پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت

  اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مشترکہ خوشحالی کے لیے چین کے ساتھ کام کرے گا اور ہم اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔

اسلام آباد میں چین کے 75ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ 75 برسوں میں چین عالمی سطح پر ایک استحکام کی قوت کے طور پر ابھرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی چلینجز کے باوجود پاک چین دوستی مسلسل پروان چڑھ رہی ہے اور اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ آصف زرداری نے کہا کہ چین پاکستان اقتصاری راہدری منصوبہ کو اعلیٰ معیار پر ترقی دیں گے۔

صدر مملکت نے کہا کہ  سی پیک ہمارے عوام کیلئے سودمند، خطے میں روابط اور خوشحالی بڑھانے کیلئے اہم ہے۔ صدر مملکت نے چینی بھائیوں اور بہنوں کو چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا کہ یکم اکتوبر ایک مضبوط اور متحد چین کے دوبارہ وجود پذیر ہونے کا دن ہے جو کمیونسٹ پارٹی کی دور اندیش قیادت میں چینی عوام کی بہادرانہ جدوجہد کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نے سائنس، جدت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی، مجھے یقین ہے کہ چین آنے والی دہائیوں میں نئے سنگ میل عبور کرے گا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین سیاست، اقتصادیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے پر مثبت طور پر اثر انداز ہوگا، پاکستان اور چین سدابہار دوست، امن اور ترقی میں ساتھی ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کی نسل در نسل دوستی سدابہار تزویراتی تعاون میں بدل چکی ہے، بدلتے عالمی حالات کے باوجود پاک۔چین دوستی قائم و دائم ہے اور دونوں ملکوں کی دوستی بین الریاستی تعلقات کی عمدہ مثال ہے۔ یہ دوستی دونوں ممالک کی عوام کیلئے باعث فخر ہے، چین پاکستان کی اولین ترجیح ہے، پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں، چین کو پاکستان میں ہمیشہ ایک قابل اعتماد شراکت دار اور دوست ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین مشترکہ خوشحالی، دنیا میں امن و استحکام کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے، پوری پاکستانی قوم کو آزمودہ دوست چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور چین نے مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام کے زیادہ سے زیادہ فوائد کے لیے سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر آصف علی زرداری نے اس موقع پر پاک چین دوستی کو ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ میں تبدیل کرنے کے لئے ماضی اور حال کی نسلوں کے گراں قدر تعاون کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ شراکت داری بین ریاستی تعلقات کے نمونے کے طور پر کام کرتی ہے اور یہ دونوں ممالک کے لیے تحریک اور طاقت کا ذریعہ بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے اور پوری قوم کو پائیدار دوستی پر فخر ہے کیونکہ دونوں ممالک آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ چین آنے والی دہائیوں میں اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے جس سے نہ صرف اس کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ سیاست، معاشیات اور ثقافت کے عالمی منظرنامے کو بھی مثبت انداز میں تبدیل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا انعقاد چینی سفارت خانے کی جانب سے کیا گیا۔ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، پاکستان میں چین کے سفیر، غیر ملکی سفارتکاروں، چینی شہریوں، معززین اور اعلیٰ سول و فوجی افسران نے شرکت کی۔

قبل ازیں تقریب کا آغاز پاکستان اور چین کے قومی ترانوں کی دھنوں سے ہوا۔ اس موقع پر عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ صدر مملکت نے وزیراعظم، چین کے سفیر اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ چین کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

The post پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبے کو اعلیٰ معیار پر ترقی دے گا، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/z6AGdZi

Wednesday, 18 September 2024

گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار

  کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ کو قتل جبکہ بیٹا ، بہو اور پوتے کو زخمی کرنے کے واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔

فائرنگ کے واقعہ میں باپ 70 سالہ علی مردان جاں بحق جبکہ بیٹا 50 سالہ اللّٰہ دتہ ، پوتا 28 سالہ فاروق اور بہو 45 سالہ کرن عرف رانی زخمی ہوئی تھی جس کا مقدمہ گلشن معمار پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا تھا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق گلشن معمار پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم جان محمد عرف بابو کو گرفتار کر کے فائرنگ میں استعمال کی جانے والی منی رائفل برآمد کرلی جسے فرانزک معائنے کے لیے لیبارٹری بھیجا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اور متاثرہ خاندان آپس میں رشتے دار ہیں اور فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آیا تھا گلشن معمار پولیس نے گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

The post گلشن معمار میں گھر کے اندر فائرنگ سے باپ قتل بیٹا اور بہو زخمی، واقعہ کا مرکزی ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/udBk9YF

کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

  اسلام آباد: گلستان جوہر میں  شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک  جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق گلستان جوہر منور چورنگی کےقریب ڈاکوؤں نےلوٹنےکی نیت سے گاڑی کو روکا تو گاڑی سوار شہری نے فائرنگ کردی جس سےایک مبینہ ڈاکو موقع پر ماراگیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں فرارہوگیا۔

واقعے کی  اطلاع ملنے پر پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی اور ابتدائی تفتیش کے بعد ہلاک ملزم کی لاش کو قانونی ضابطےکی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی فوری طورپرشناخت نہیں  ہوسکی، شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ  ہلاک ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارےجارہےہیں۔

The post کراچی؛ گلستان جوہر میں شہری کی فائرنگ سے مبینہ ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z0PAiyk

Tuesday, 17 September 2024

کراچی والوں نے مجھےعوامی گورنر کا لقب دیا، کامران ٹیسوری

  کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مجھے شہر قائد کے لوگوں نے عوامی گورنر کا لقب دیا ہے۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ نظام مصطفیٰ کا نفاذ ملکی مسائل کا واحد حل ہے، دشمن کو جلانے کے لیے پاک فوج سے محبت کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کسی اقدام کو مخالف بھی فوٹوسیشن نہیں کہہ سکتا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں آئی ٹی انیشیٹو کی تیاری کر لی ہے اور کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے۔

ہم نے تمام فریقوں، اقلیتوں اور کاروباری افراد کو ایک چھت تلے بٹھایا، ہم نے گورنر ہاؤس سندھ میں تمام اکائیاں جوڑ دیں، مجھے نامزد کرنے والی جماعت کو جوڑنے کا کام بھی اللہ نے مجھ سےلیا۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 10 سے زائد ایئرلائن ہونی چاہئیں جبکہ کراچی میں 30  اور پورے ملک میں 100 ہوٹل ہونے چاہئیں۔

The post کراچی والوں نے مجھےعوامی گورنر کا لقب دیا، کامران ٹیسوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WMKFbT1

کراچی اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمد

  کراچی: اسٹیل مل گیٹ نمبر 4 کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایس ایچ او بن قاسم فراست شاہ نے بتایا کہ نوجوان کی شناخت 22 سالہ صاحب خان کے نام سے کی گئی جبکہ لاش 4 سے 5 روز پرانی ہے جسے متوفی نوجوان کے بھائیوں نے خود ہی تلاش کی تھی۔

انھوں نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ بن قاسم نصیر آباد کے رہائشی ہیں ان کا بھائی نشے کا عادی ہے جو کہ کچھ روز سے لاپتہ تھا اور ہم اسے تلاش کر رہے تھے کہ اس کی لاش جھاڑیوں میں پڑی مل گئی۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

The post کراچی اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WXuJid7

مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال

  اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی اور مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اس دوران حکومتی اتحاد کی مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مجوزہ قانون سازیوں پر مزید مشاورت کا فیصلہ کیا اور یہ ملاقات 20 منٹ تک جاری رہی اور اس کے بعد اسد قیصر مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہو گئے۔

The post مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lID7Q5J

Monday, 16 September 2024

آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم

  اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں پیپلز پارٹی کے وفد میں سید خورشید احمد شاہ، سید نوید قمر، اور مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔

وزیراعظم نے ملاقات کے دوران معاشی اعشاریوں میں حالیہ بہتری کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ پہلی بار افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آگئی، جبکہ اسٹیٹ بینک نے پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی جس سے پاکستانی معیشت پر سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: آئین میں کی جانے والی مجوزہ 56 ترامیم کی تفصیلات سامنے آگئیں

وزیراعظم نے بتایا کہ آج ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، جو عوام کو ریلیف پہنچانے کی ایک اور حکومتی کوشش ہے۔ انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ ملک میں بتدریج بہتری کے آثار پیدا ہو رہے ہیں۔

ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئینی ترمیم اور قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور پارلیمنٹ بالادست ادارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 24 کروڑ عوام نے پارلیمنٹ کو قانون سازی کا مینڈیٹ دیا ہے اور مجوزہ آئینی ترمیم کا مقصد عوام کو فوری اور موثر انصاف کی فراہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترامیم: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو کی دوبارہ مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا اور بلاول بھٹو زرداری اور دیگر سینئر رہنما اس مشاورت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احد خان چیمہ، اور عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

The post آئینی ترمیم پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hGw81HC

Sunday, 15 September 2024

کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک

  کراچی: سائوتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔

ڈی آئی جی سائوتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کی شناخت  مینٹھار ولد صاحب کے نام سے ہوئی جس نے چار جون کو ڈیفینس میں ڈکیتی مزاحمت پر تاجر آصف بلوانی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے قبضے سے ایک عدد پسٹل، چار راؤنڈز، موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ہلاک ملزم سے برآمد موٹر سائیکل بلال کالونی کے علاقے سے چوری کی گئی تھی۔

ہلاک ملزم منٹھار کے دو ساتھی ڈیفینس پولیس کے ہاتھوں پہلے ہی ہلاک ہوچکے ہیں، یہ اس ڈکیت گروپ کا تیسرا ساتھی تھا، ہلاک ڈکیت بینک ڈکیتیوں، اقدام قتل سمیت اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں  میں مطلوب تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ نے ہائی پروفائل کیس حل کرنے پر ایس آئی او بوٹ بیسن کو سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

The post کراچی: تاجر آصف بلوانی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم مقابلے میں ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RUYVxht

الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا

  اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے پر سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلی۔

الیکشن کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں سے متعلق وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں قانونی ٹیم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وضاحت کے حوالے سے بریفنگ دے گی۔

مزید پڑھیں: مخصوص نشست کیس : فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست تاخیری حربہ ہے، سپریم کورٹ

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں عمل درآمد نہ ہونے اور الیکشن کمیشن کی متفرق درخواست کو تاخیری حربہ قرار دیتے ہوئے وضاحت میں کہا تھا کہ فیصلے کے خلاف درخواست دائر کرنا نہ صرف فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیری حربے اختیار کرنا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد کو ناکام بنانا کے مترادف ہے۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر کیس کا فیصلہ دینے والے 8 اکثریتی ججز نے وضاحتی بیان جاری کردیا جس میں انہوں سنگین نتائج سے خبردار کرتے ہوئے لکھا تھا کہ تمام نکات کی وضاحت تفصیلی فیصلے میں دی جائے گی ہم نے کیس کے مختصر فیصلے میں وضاحت کی تھی کہ انتخابی نشان ہونے یا نہ ہونے کے سبب کسی سیاسی جماعت کا آئینی یا قانونی اختیار ختم نہیں کیا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ادارہ ہیں کوئی دھمکی قبول نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع کا سپریم عدالت کی وضاحت پر ردعمل

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کا ذمہ دار ادارہ نہیں ہے اورالیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اور وہ اپنے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی کو قبول نہیں کرے گا، آئینی اداروں کے ساتھ اس طرح کا برتاؤ قطعی طور پر نامناسب ہے۔

The post الیکشن کمیشن کا اجلاس طلب، سپریم کورٹ کی وضاحت کا جائزہ لیا جائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/n8zCi4t

Saturday, 14 September 2024

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق ہفتے کو پہلا مشتبہ منکی پاکس علامات والا مسافر سعودی دارالحکومت ریاض سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے کراچی پہنچا، دوسرا مشتبہ منکی پاکس کی علامات والا مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا تھا۔

ایک ہی دن میں تیسرا مشتبہ کیس دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامتوں کی صورت رپورٹ ہوا، 18 سال کی خاتون مسافر فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔

تینوں مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک مسافروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔

The post جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uFQ02RW

مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ

  کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے قیادت پر وطن کو اہمیت دے کر ایسی مثال قائم کی ہے جس پر چل کر پی ٹی آئی والے بھی ملک کی ترقی میں اپنا مثبت حصہ ڈال سکتے ہیں، جمہوری قوتوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مملکت شخصیت سے اہم ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت موجودہ حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کی مجبوریوں کو سمجھے، اراکین پی ٹی آئی معصوم ہیں، خود فیصلے نہیں کر سکتے انکو جیل میں بانی سے ہدایات لینا پڑتی ہیں، یہ اپنے بانی کو جھوٹی تسلی بھی نہیں دے سکتے کہ ہم نے سب ٹھیک کر دیا ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا افہام و تفہیم کی پالیسی پر کاربند ہونا بانی پی ٹی آئی کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتا کیونکہ انہوں نے اس لئے ان لوگوں کو رکن اسمبلی نہیں بنوایا کہ وہ جیل میں بند جبکہ انکے ایم این ایز باہر امن کی گفتگو کریں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں ہونے والے معاہدوں پر اراکین اور بانی پی ٹی آئی کی رائے میں اختلاف واضح نظر آتا ہے، اس وقت وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خواہ بخوبی اپنی سیاسی تربیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم اس ایوان کے توسط سے یہ گزارش کرنا چاہتی ہے کہ تحریک انصاف کے لوگ من و عن لبیک کہہ کر اپنے بانی کو ضائع ہونے سے بچائیں، ان کے ناعاقبت اندیش فیصلوں سے سب سے زیادہ نقصان بھی اُن کا ہے۔

The post مصطفیٰ کمال کا تحریک انصاف کو ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rjSPxQZ

Friday, 13 September 2024

کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق

کراچی: سٹی ریلوے کالونی میں سر پر دیوار کا ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔

میٹھادر کے علاقے سٹی ریلوے کالونی میں سر پر ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کار سول اسپتال لیجایا جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 10 سالہ شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

The post کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BzLTsNd

لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا 

لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ نیپا فلائی اوور پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے زمان آباد میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت سجاد کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت کے قبضے سے اسلحہ ، گولیاں ، 2 موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔

دریں اثنا گلشن اقبال نیپا فلائی اوور پر فائرنگ کے واقعہ میں 50 سالہ عبدالحمید نامی شہری زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے قریب ہی واقع نجی اسپتال پہنچایا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو کمر پر گولی لگی تھی جسے نجی اسپتال سے بعدازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

The post لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pjr6yOz

Thursday, 12 September 2024

وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں پر رضامند

  اسلام آباد: توانائی کمپنیوں نے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی درخواست پر مقامی انرجی کمپنیز لبرٹی پاور پروڈیوسرز اور دیگر بجلی کمپنیز نے بھی ہاتھ بڑھاتے ہوئے حکومت کی جانب سے بجلی کے پیداواری نرخوں میں کمی کی تجویز دی ہے۔

لبرٹی پاور پروڈیوسرز کے بعد گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے بھی ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ چیئرمین گل احمد انرجی پاور پلانٹ نے کہا ہے کہ توانائی کے بحران کے لیے سب مل کر کام کریں۔ اولین ترجیح پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی لانا ہے۔

گل احمد ونڈ پاور لمیٹڈ نے ملک کی معاشی بہبود اور صارفین کے لیے سستی توانائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ٹریف میں کمی کا عندیہ دے دیا۔  گل احمد انرجی پاور پروڈیوسر کے چیئرمین دانش اقبال نے کہا کہ توانائی کے مسائل کو قابو کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت پروڈیوسرملکی مفاد میں بہتری کے لییےکوشاں ہیں، ملکی مفاد اولین ترجیح ہے۔ دانش اقبال نے کہا کہ ہمارا مقصد پاکستانیوں کے لیے بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے آسانی کرنا ہے، ہم اپنے لینڈرز اور فارن شیئر ہولڈرز سے بات کرینگے کہ وہ پاکستان کے لیے سوچیں، ونڈ اور سولر پلانٹ کے ذریعے بجلی بنائی جائے گی تو ٹیرف بہت کم ہوجائےگا،ملک میں بجلی کی طلب زیادہ پیداوار کم ہے۔

دانش اقبال کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی ہوگی تو بجلی کے ٹیرف میں بھی مثبت اثر آئے گا، ہمیں کوشش کرنی ہےبیرونی سرمایہ کاروں کو لائیں اور سستی بجلی بنائیں، ہمیں ان سے بات چیت کرکے کوئی راستہ نکالنا ہوگا۔

The post وزیراعظم کی درخواست پر توانائی کمپنیاں بجلی کے پیداواری نرخوں پر رضامند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/u2qmEB8

Wednesday, 11 September 2024

لاہور میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 مفرور اشتہاری گرفتار

 لاہور: ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کی ہدایت پر انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ریس کورس پولیس نے تھانہ رائونڈ سٹی کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا جبکہ دوسری جانب انچارج چوکی کرول گھاٹی کی کارروائیوں کے دوران تھانہ ہنجروال ، مغلپورہ، اور نصیر آباد کو مطلوب 3 مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے ڈکیتی کے دوران شہری کو ناحق قتل کیا تھا جبکہ مفرور اشتہاریوں میں طاہر ، عدنان اور عادل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کے بعد مطلوبہ تھانے کے حوالہ کر دیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ مفرور اشتہاریوں کے خلاف سرچ آپریشنز جاری ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

The post لاہور میں مفرور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 مفرور اشتہاری گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/onmq6Tt

Tuesday, 10 September 2024

کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: ملیر 15 کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

ملیر 15 پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ حادثہ ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

ریلوے پولیس متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیققات کی جا رہی ہے۔

The post کراچی: ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qHRiE2Q

جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور

 پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد جلسے میں تقریر کے بعد غائب ہونے کے حوالے سے اپنی پارلیمانی پارٹی کو بتایا کہ انہیں زبردستی نہیں بٹھایا گیا تھا بلکہ سرکاری حکام کے ساتھ اجلاس کے لیے رکنا پڑا تھا جبکہ تقریر کے حوالے سے کہا کہ اپنے الفاظ پر قائم ہوں اور معافی نہیں مانگوں گا۔

پشاور میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اراکین کے استفسار پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سرکاری حکام کے ساتھ اجلاس تھا، اس لیے رات وہاں رکنا پڑا۔

پاولیمانی پارٹی کے اراکین نے وزیراعلیٰ کے رات بھرغاب رہنے پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ رات بھر کسی نے کہیں زبردستی نہیں بٹھایا بلکہ اجلاس میں تھا اورجیمر کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا تو اہل خانہ اور ساتھیوں میں تشویش پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کئی گھنٹے کی گمشدگی کے بعد سامنے آگئے، پشاور میں موجود

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سنگجانی جلسے میں کہے اپنے الفاظ پر قائم ہوں، اسے پیچھے ہٹوں گا نہ ہی معافی مانگوں گا، بانی پی ٹی آئی نے میرے مؤقف کی تائیدکی ہے اب جسے مخالفت کرنی ہے کرلے۔

یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہوں، اسکے بیان پر معافی مانگنے والا بزدل ہے، عمران خان

اجلاس میں وزیراعلی کے اٹل لہجے کی وجہ سے ارکان بھی ان کے ہم نوا ہوگئے اور سب نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی اور مستقبل کے جلسوں میں بھی سخت مؤقف اپنانے پراتفاق کیا گیا۔

خیبرپختونخوا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی کے حوالے سے کہا گیا کہ اسمبلی اجلاس میں روزانہ 5 سے 7 ارکان سخت لب و لہجے میں تقاریر کرتے ہوئے جذبات کا اظہار کریں گے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔

The post جلسے کے الفاظ پر قائم ہوں، معافی نہیں مانگوں گا، علی امین گنڈاپور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Hs2YJzA

Monday, 9 September 2024

قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا

  اسلام آباد: قرض منظوری کے حوالے سے اہم وقت پر آئی ایم ایف نے ماہر بینیسی کو اس وقت پاکستان میں نیا کنٹری ہیڈ مقرر کردیاہے جب پاکستانی حکومت ستمبر کے آخری ہفتہ میں 7ارب ڈالر کے قرض کی منظوری کو حاصل کرنے کے لیے کوششیں تیز کر رہی ہے۔

اس دوران عالمی مالیاتی ادارے کے مقاصد کے حوالے سے شکوک گہرے ہوتے جار ہے ہیں۔ گزشتہ دو پروگراموں کے دوران آئی ایم ایف کی جانب سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے متعلق غلط مفروضے قائم کرنے کے اقدام اور ان غلط مفروضوں کو درست کرنے کے لیے پاکستان کو نئے ایکسٹرنل قرضوں پر مجبور کرنے کے اقدام پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سمیت کئی افراد عالمی ادارے کے مقاصد پر سوالات اٹھانے پر مجبور ہوگئے۔

حکومتی عہدیداروں کے مطابق مس ایستھر پیریز کی جگہ مسٹر ماہر بیسینی کی تعیناتی کی گئی ہے۔ بیسینی ایک ترک شہری ہیں ۔ آیا ایستھر پیریز کی مدت کے خاتمے کے بعد مسٹر بیسینی کی تعیناتی کی گئی تو اس حوالے سے آئی ایم ایف کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں گزشتہ دو کنٹری ہیڈز کا تعلق سپین سے تھا اور وہ سپین میں وزارت خزانہ میں خدمات انجام دے چکے تھے۔

نئے کنٹری ہیڈ مسٹربیسینی ترکی کے سنٹرل بینک میں کام کر چکے اور انہیں میکرو اکنامک پالیسیوں اور ابھرتی ہوئی مارکیٹس پر مرکوز فنانشل سیکٹر میں مہارت حاصل ہے۔ مسٹر بیسینی کو جو بڑا چیلنج درپیش ہوگا وہ یہ ہے کہ بہت زیادہ خواہش کردہ 7ارب ڈالر ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کو سہولت سے نافذ کریں کیونکہ اسے ایگزیٹو بورڈ کی جانب سے منظوری سے قبل ہی خطرات کا سامنا ہے۔

اسٹیٹ بنک گورنر نے کہا تھا کہ ستمبر کے پہلے نصف میں اس قرض کی منظور ی حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تاہم ایک سینئر حکومتی افسر نے کہا ہے کہ ہم ستمبر کے چوتھے ہفتے میں آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف نے اگست میں پاکستان کو اس وقت فہرست سے نکال دیا تھا جب پاکستان 12ارب ڈالر کے کیشن ڈپازٹ کو رول اوور کرانے اور 2ارب ڈالر کا نیا انتظام حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

مسٹر بیسینی کا دوسرا چیلنج پاکستان میں اپنے آفس کو اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ایک بریج کے طور پر قائم کرنا ہوگا۔ حالیہ سالوں میں آئی ایم ایف کو حکومت، ماہرین اور عوام کی جانب سے بڑے عدم اعتماد کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پاکستان کی اپنی غلطیوں کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف کی شرائط بھی ملک میں معیشت کی سست روی، پاور سیکٹر کی مسلسل ابتری، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی غربت کی وجہ رہی ہیں۔

آئی ایم ایف کو آخری امید کا قرض دہندہ سمجھا جاتا ہے لیکن اس نے پاکستان کے لیے منظوری سے قبل دو ارب ڈالر قرض لینے کی شرط عائد کردی ہے۔ اس شرط نے پاکستانی حکومت کو تاریخ کے سب سے مہنگے قرضے لینے پر مجبور کیا۔ آئی ایم ایف کے پاکستان میں کردار اور اس کے پروگراموں کے ڈیزائن کے حوالے سے حکومتی حلقوں میں تشویش بڑھتی جارہی ہے۔ تمام حلقوں کی جانب سے کڑی تنقید کے باوجود آئی ایم ایف نے پاکستان کو مجبور کیا کہ وہ FBRکے غیر حقیقی 13ٹریلین روپے کے ٹارگٹ کو قبول کرے۔ FBRپہلے ہی دو ماہ میں 98ارب روپے کے شارٹ فال میں چل رہا ہے۔

سات ستمبر کو نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے انکشاف کیا کہ آئی ایم ایف 2022 میں پاکستان کو ڈیفالٹ کرنا چاہتا تھا۔ اسحاق ڈار نے اپنے ساتھی سیاستدانوں کو خبردار کیا کہ وہ پاکستان کی ایٹمی ریاست کی حیثیت کو متاثر کرنے والے اقدامات سے ہوشیار رہیں۔ گزشتہ سال بھی اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ جیو پولیٹکس کا کھیل کھیلا جارہا ہے کہ ملک کو جان بوجھ کر ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔ آئی ایم ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ 2023کے مالی سال میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6.5ارب ڈالر رہے گا۔

اس وقت پاکستانی حکومت کا کہنا تھا کہ یہ خسارہ 4ارب ڈالر رہے گا اور اسے اضافی فنانسنگ کی ضرورت نہیں ہے۔ اس وقت پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.3ارب ڈالر رہا اور اسحاق ڈار درست ثابت ہوئے تھے۔ لیکن آئی ایم ایف نے اس وقت پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے والے اپنے سٹاف کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ اس وقت بھی آئی ایم ایف پاکستان کو انٹرسیٹ ریٹ کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے رہا، حالانکہ آئی ایم ایف کے اپنے بنچ مارک کے تحت یہ ریٹ 14سے 15فیصد کے درمیان ہونا چاہیے۔ ایسی سخت شرائط پاکستان میں آئی ایم ایف کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں۔

The post قرض منظوری کا اہم وقت، IMF نے پاکستان میں نیا نمائندہ لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7FBdThJ

کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی

کراچی: منگھوپیر محمد خان کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی ہوگیا۔

منگھوپیر کے علاقے محمد خان کالونی گلشن چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

مضروب کی شناخت دین بادشاہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی تاہم منگھوپیر پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

The post کراچی: منگھوپیر میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/g6qmGTN

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی گنڈا پور کے خالف اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسر کو حبس بے جا میں رکھنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: مشیر اطلاعات کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کی گمشدگی کا دعوی

ذرائع کے مطابق ایک روز قبل اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کا وقت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کا افسر وزیراعلی اور منتظمین کو متنبہ کرنے اور وقت ختم ہونے کا نوٹس دینے گیا تھا جس پر اُسے بیٹھا لیا گیا تھا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات اور اراکین قومی اسمبلی نے علی امین گنڈا پور کی گمشدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن سے شام کے بعد سے رابطہ نہیں ہوا اور وہ گزشتہ 8 گھنٹوں سے لاپتہ ہیں۔

بیرسٹر سیف مشیر اطلاعات نے وزیراعلیٰ کی گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کیا اور کہا کہ وہ پشاور میں نہیں اور اسلام آباد میں ایک میٹنگ کیلیے گئے تھے، شام کے بعد سے اُن سے اور اسٹاف سے کوئی رابطہ نہیں ہورہا۔

The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/arIOosM

بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل

کراچی: شاہین کمپلیکس چوک پر ریلوے کالونی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔

آئی آئی چندریگر روڈ شاہین کمپلیکس چوک پر ریلوے کالونی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے ٹریفک معطل کر دیا۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور فوری طور پر ٹریفک کو متبادل راستوں کھجور چوک سے ایوان صدر روڈ اور ایم آر کیانی چوک سے ایس ایم لا کالج کی جانب موڑ دیا۔

تاہم، ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا۔جبکہ احتجاج میں ریلوے کالونی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شاہین کمپلیکس چوک پر متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے اور فوری طور پر بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

احتجاج کی اطلاع  ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کر کے ٹریفک بحال کرا دیا ۔

The post بجلی کی عدم فراہمی پر شاہین کمپلیکس پر احتجاج، ٹریفک معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Yq8QZrk

Sunday, 8 September 2024

گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

  کراچی: گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر بلاک 6 ہفتہ بازار کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمار لال ولد ارجن لال کے نام سے کی گئی متوفی کے ورثا نے پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر دیا اور لاش اپنے  ہمراہ لے گئے۔

The post گلستان جوہر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7fCoy6J

عدالتی چھٹیاں ختم، سپریم کورٹ میں آج صبح نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی

  اسلام آباد: سپریم کورٹ میں دو ماہ کی عدالتی چھٹیوں کا اختتام ہو گیا اور آج صبح ساڑھے نو بجے نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نئے عدالتی سال کی تقریب کی سربراہی کریں گے۔

سپریم کورٹ کے ججز کے علاوہ اٹارنی جنرل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کے نمائندگان شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر دستیاب نہیں ہیں جبکہ جسٹس منصور علی شاہ بیرون ملک دورے پر ہیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ اٹارنی جنرل اور وکلاء تنظیموں کے نمائندگان بھی خطاب کریں گےْ

سپریم کورٹ نے زیر سماعت مقدمات کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں تین ماہ کی بجائے دو ماہ کی تھیں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 15جون کی بجائے 15جولائی سے ہوا تھا۔

The post عدالتی چھٹیاں ختم، سپریم کورٹ میں آج صبح نئے عدالتی سال کی تقریب منعقد ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zuqG0Yv

Saturday, 7 September 2024

کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک  شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق غلام رسول کو آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے قتل کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب دو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ غلام رسول کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق  فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول مکینک کی دکان پر کھڑا تھا ، دو ملزمان پیدل آئے فائرنگ کی اور فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

The post کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v0xWRX1

سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام دو روزہ اسٹریٹ چلڈرن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

کراچی: یوم دفاع کے حوالے سے سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام  دو روزہ اسٹریٹ چلڈرن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر (ضلع وسطی) حاجرہ نواب کے زیر انتظام منعقدہ  فیسٹیول میں انفرادی اور اجتماعی مقابلے ہوئے۔

مہمان خصوصی صوبائی سیکریٹری کھیل و امورِ نوجوانان جلال الدین مہر نے تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ اور بالخصوص کراچی کے نوجوان فنی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جنھیں صرف درست راستہ دکھانے کی ضرورت ہے جس پر سندھ حکومت ترجیحی بنیادوں کام کر رہی ہے۔ اسٹریٹ چلڈرنز بھی ہمارے ہی معاشرے کا حصہ ہیں جن کو مختلف شعبوں میں ماہر بنانا ہم سب کا فرض ہے تاکہ یہ بھی معاشرے کا کارآمد حصہ بن سکیں۔

صوبائی سیکریٹری نے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر کی تعریف کی اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یوتھ پروگرام سندھ کے کوآرڈینیٹر فہد شفیق نے  کہا کہ ان کی صلاحیتوں کو ملکی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے حکومت ہر طرح سے کوشاں ہے اور کھیل کے شعبے میں یہ اسٹریٹ چلڈرن بھی ملک کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

پروگرام کی میزبان حاجرہ نواب نے کہا کہ انھوں نے اس فیسٹیول میں اسٹریٹ چلڈرنز کے پاس نہ وسائل ہیں اور نہ کوچنگ کا کوئی ذریعہ ہے، فیسٹیول ان کے لیے مشعل راہ ہوگا۔

آکٹاگون ڈائمنڈ گیمز کی فاتح اور گولڈ میڈلسٹ تائی کوانڈو آصفہ علی  نے کہا کہ ان نوجوانوں کو صرف رہنمائی کی ضرورت ہے جو مستقبل میں اس فیسٹیول کی توسط سے پوری ہوگی۔

تقریب میں خاتون پائلٹ مصباح شرد الدین، یو سی چیئرمین ہلال سعید رحمانی، معروف مذہبی اسکالر مولانا امین انصاری سمیت کئی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے انعامات و اسناد تقسیم کیے۔

The post سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام دو روزہ اسٹریٹ چلڈرن اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/u9Ff6UO

Friday, 6 September 2024

سوشل میڈیا پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے پر کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار معطل

  کراچی: سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اپ لوڈ  کرنے کے الزام میں  3 لیڈی اہلکاروں سمیت مزید 12 پولیس اہلکار معطل کردیے گئے۔ 

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مزید 3 لیڈی سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو مختلف سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں معطل کرنے کا حکمنامہ جاری کر دیا۔ معطل کی جانے والی اہلکاروں میں سونیا اور مہک خان سمیت 3 لیڈی پولیس کانسٹیبلز شامل ہیں جو کہ بغدادی ، مومن آباد اور شریف آباد تھانے میں تعینات تھیں۔

معطل کیے جانے والے دیگر 9 پولیس کانسٹیبلز میں ماجد علی ، کامران ، نعمان خان ، نعمان ، وقاص ، محمد سہیل عرفان شہباز ، احمد علی اور حذیفہ شامل ہیں جو لانڈھی ، ڈیفنس ، مومن آباد اسٹیل ٹاؤن کے علاقہ مددگار 15 ، شاہین فورس ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ اور ساؤتھ میں تعینات تھے۔

کراچی پولیس چیف نے معطل کیے جانے والے 3 لیڈی سمیت 12 پولیس اہلکاروں کو متعلقہ زونل پولیس ہیڈ کوارٹرز میں تبادلہ کر دیا جبکہ  متعلقہ ڈسٹرکٹ و یونٹ ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ معطل اہلکاروں کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائیں اور اس حوالے سے اپنائے گئے اقدامات کی رپورٹ برائے ملاحظہ ارسال کی جائے ۔

The post سوشل میڈیا پرویڈیوزاپ لوڈ کرنے پر کراچی پولیس کے مزید 12 اہلکار معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AwQmnCO

نیب کی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ایک ارب 10 کروڑ کی بالواسطہ ریکوری

  اسلام آباد: قومی احتساب بیورونے محکمہ جنگلات کی 2.5 ارب مالیت زمین کو واگزار کروا کردیا اور گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کیس میں ایک ارب 10کروڑ روپے کی بالواسطہ ریکوری کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کے مطابق نیب نے گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کیس میں ایک ارب 10کروڑ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی، اس معاملے میں گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سرکاری ریسٹ ہاؤسز اور نجی ہوٹل کی لیز معاہدوں میں بے ضابطگیوں اور خامیوں کی وجہ سے سرکاری خزانے کو ایک ارب سے زائد کا نقصان ہورہاتھا۔

انہوں نے بتایا کہ نیب خیبرپختونخواہ نے جی ڈی اے کے خلاف اگست 2023 میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا، صوبائی حکومت نے 2017 میں 14 سرکاری ریسٹ ہاؤسز جی ڈی اے کے حوالے کردیے تھے اور جی ڈی اے نے یہ ریسٹ ہاؤسز آؤٹ سورس کر رکھے تھے۔

لیزمعاہدوں کے مطابق 5 سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے کرایے میں سالانہ 15فیصد اضافے کے ساتھ بحال کروانا تھا لیکن اس اضافے کو کم کرکے 7 فیصد کر دیا گیا تھا اورسالانہ اضافہ کم کرنے سے قومی خزانے کو 76کروڑ کا نقصان ہوا تاہم نیب کی جانب سے ان لیزایگریمنٹس کو15 فیصد پر بحال کر والیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب خیبرپختونخواہ کی جانب سے ان لیزایگریمنٹس کو15 فیصد سالانہ کے ساتھ بحال کروایا گیا، جس کی بدولت جی ڈی اے کی آمدن میں 76کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہواہے۔

علاوہ ازیں سال 2021 میں نجی ہوٹل کی 22کنال زمین 20 سال کے عرصے میں 85کروڑ روپے کی لیز پر دی گئی، جس کی مجموعی مالیت 45کروڑ روپے بنتی ہے۔

نیب نے اسٹیٹ بینک کی مدد سے اس کی قیمت لگوائی گئی جوکہ سال 2021میں 76روپے سے زائد بنتی تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئے لیزایگریمنٹ کو نئی شرائط کے ساتھ لاگو کروایا جس کے مطابق جی ڈی اےکو 7 برسوں میں 92کروڑ روپے وصول ہوں گے، اس طرح جی ڈی اے کو 34کروڑ روپے کا مزید فائدہ پہنچا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ نیب نے جی ڈی اے کی آمدن میں 1.1ارب روپے کا اضافہ کرایا، ایک اور کیس میں نیب خیبرپختونخواہ نے محکمہ جنگلات کی اربوں کی زمین واگزار کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب خیبرپختونخواہ کو ضلع سوات میں محکمہ جنگلات کی انتہائی قیمتی زمین پر غیرقانونی قبضوں کی شکایت موصول ہوئی تھی، جس پرفوراً انکوائری کا آغاز کیاگیا اور  نیب کی تفتیشی ٹیم نے ضلع سوات تحصیل بحرین میں محکمہ جنگلات اور مال کے اہلکاروں کے ہمراہ ایک تفصیلی دورہ کرکے تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔

اس رپورٹ کی روشنی میں نیب خیبرپختونخواہ نے ضلع سوات تحصیل بحرین میں محکمہ جنگلات کی 2.5 ارب روپے مالیت کی 628کنال زمین غیرقانونی مالکان و قابضین سے محکمہ جنگلات کے نام پر انتقال کر دی، اس تمام کارروائی کے نتیجے میں نیب خیبرپختونخواہ اور محکمہ جنگلات اور مال کے باہمی تعاون اور مؤثر کارروائی کی بدولت غیرقانونی قبضہ شدہ زمینوں کی نشان دہی ہوئی اور اسے واپس محکمہ جنگلات کے نام پر انتقال کروایاگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ٹیم نے غیرقانونی قبضہ شدہ زمینوں کی نشان دہی کرکے مؤثر کارروائی کی اور صوبائی حکومت کی مد میں تقریباً 2.5 ارب روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی ہے۔

The post نیب کی گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے ایک ارب 10 کروڑ کی بالواسطہ ریکوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/U4iyNv5

Thursday, 5 September 2024

مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد تبلیغی مرکز آمد

  اسلام آباد: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اسلام آباد تبلیغی مرکز پہنچ گئے۔

ترجمان اسلم غوری کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے شب جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

مولانا فضل الرحمان نے تبلیغی مرکز کے اراکین مجلس شوریٰ سے خصوصی ملاقات کی۔

اس موقع پر لاہور میں ہونے والی ختم نبوت گولڈن جوبلی کانفرنس کی کامیابی اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ شب جمعہ کے اجتماع میں شرکت کے لیے مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ علامہ راشد سومرو بھی تھے۔

The post مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد تبلیغی مرکز آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/X2QAMJe

بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے آرٹ کا مقابلہ، نتائج کا اعلان

  کراچی: بینک دولت پاکستان بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ کے مقابلے کے اختتام پر نتائج کا مسرت کے ساتھ اعلان کر رہا ہے۔

مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی آرٹسٹ اور ڈیزائنر قابلِ تعریف ہیں جنہوں نے اس اہم موقع پر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

متعلقہ شعبوں کے معزز ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے باریک بینی کے ساتھ جائزے کے نتیجے میں درج ذیل ڈیزائنوں کو،  انعامی رقم کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں عابدی اول 10 روپے  NDB031353

مرزا سفیان دوم 10 روپے  NDB030720
ہارون خان اول 20 روپے NDB031108

سید فواد حسین اول 50 روپے NDB031393
میمونہ افضل  اول 100 روپے، اور اول 5000 روپے NDB031178
ہادیہ حسن اول 500 روپے NDB030815

عینی زہرا دوم 500 روپے NDB031111
نورین اسلم اول 1000 روپے NDB0313148
کریم محمد دوم 5000 روپے NDB031801

شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی (suggestive) ہے اور ان ڈیزائنوں کو بین الاقوامی ڈیزائنروں کو بھجوایا جا رہا ہے جنہیں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ کام کرنے اور نئے بینک نوٹوں کی سیریز کے لیے ڈیزائنوں کو فائنل کرنے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی ڈیزائنر اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے ہوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت  اور تخیّل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک یہ یقینی بنائے گا کہ نئے بینک نوٹوں کی سیریز قوم کے بھرپور ثقافتی ورثے اور ترقی پسندانہ نقطہ نظر کی عکاس ہو۔ امید ہے کہ حتمی ڈیزائن اس اشتراک کی مکمل عکاسی کرے گا۔

اس اہم قومی منصوبے میں شرکت کرکے جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ انعامات کی تقسیم کی تقریب کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔

شارٹ لسٹ کیے گئے شرکا کو ہم ایک بار پھر مبارکباد دیتے ہیں اور جن لوگوں نے اس مقابلے میں شرکت کی ان کے شکر گزار ہیں۔

The post بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے آرٹ کا مقابلہ، نتائج کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kBiKY7C

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

کراچی: سرجانی اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 38 سالہ ارشد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

دریں اثنا بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کوئٹہ ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 37 سالہ رضیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

The post کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RgYdNbl

کراچی میں ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی

کراچی: شہر کے ساحلی علاقوں سمیت دیگر میں مون سون بارشوں اور سمندری طغیانی کے سبب گلنے سڑنے کے بعد آبی پودے فائٹو پلانکٹن  کی عجیب و ناگوار بو محسوس کی جانے لگی۔

شہر کے ساحلی علاقوں ہاکس بے، سینڈز پٹ، ٹرٹل بیچ، ابراہیم حیدری، ریڑھی گوٹھ، کیماڑی، شمس پیر، ککا پیر سمیت دیگر ساحلی علاقوں جبکہ شہر کے سمندرکے قرب وجوار کے چند علاقوں میں عجیب و ناگوار بو محسوس کی جانے لگی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف (پاکستان) کے تکنیکی مشیر محمد معظم خان کے مطابق محسوس کی جانے والی بدبو آبی پودوں کی وجہ سے آرہی ہے۔ آبی پودے فائٹو پلانکٹن کی وجہ سے یہ بدبو محسوس ہوتی ہے۔ ہرسال بڑی تعداد میں یہ پودے زیر آب اگتے ہیں،انکے مرنے یا سڑنے کی وجہ سے بدبو محسوس کی جاتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ ہر سال مون سون کے خاتمے کے فوری بعد ہوتا ہے۔ مون سون کے بعد شہر میں ہواؤں کی سمت بھی کچھ تبدیل ہوتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ مخصوص بو ہوا کے دوش پر شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کی جاتی ہے۔ جس میں بعد ازاں بتدریج کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ فائٹو پلانکٹن سطح آب پر پھیلے آبی پودوں کی طرح زمین کے پھیپھڑوں کا کام کرتا ہے۔ زمین پر موجود آکسیجن کی زیادہ مقدار سمندروں کی گہرائیوں میں پائے جانے والے یہ خردبینی پودے مہیا کرتے ہیں جنھیں عرف عام میں  فائٹوپلانکٹن کہا جاتا ہے،جو سمندر کے کھارے پانی کے ذخائر کے علاوہ دریاوں اور آب گاہوں میں بھی پائے جاتے ہیں۔ یہ حجم کے اعتبار سےاتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ انسانی مشاہدے کے دوران آسانی سے دکھائی نہیں دیتے،البتہ ایک ہی مقام پر اگر ان آبی پودوں کی کثیر تعداد موجود ہو تو پھر اس جگہ پر سبزے کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔

یہ خردبینی پودے سورج کی روشنی اور پانی کی موجودگی میں اپنی خوراک خود تیار کرتے ہیں اور اس عمل کے دوران آکسیجن گیس خارج کرتے ہیں۔ کرۂ ارض میں پائی جانے والی آکسیجن کی کُل مقدار کا دو تہائی ان سے حاصل ہوتا ہے۔

آکسیجن کی پیداوار کا اہم ترین ذریعہ ہونے کی حیثیت سے یہ خردبینی جان دار عالمی غذائی چین کا بے حد اہم اور کلیدی حصہ ہیں۔

The post کراچی میں ناگوار بدبو کی وجہ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uBe9apP

Wednesday, 4 September 2024

بچوں کی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی یسری اشفاق کی عدالت کے روبرو  بچوں کی اسمگلنگ اور دستاویزات میں ردوبدل کے مقدمے میں ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ ایف آئی اے نے تاحال حتمی چالان جمع نہیں کروایا۔ عدالت نے بچوں کی کسٹڈی کی درخواست پر بھی کسٹڈی ٹرسٹ کو ہی دی ہے۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرسٹ کو حکومتی تحویل میں لینے کا فیصلہ بھی واپس لے لیا گیا۔ متعلقہ والدین بھی بچوں سے متعلق کوئی دستاویز پیش نہیں کرسکے ہیں۔ عدالت نے ملزم صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

The post بچوں کی اسمگلنگ کیس میں صارم برنی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ym9slka

کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک

کراچی: شہر میں مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ سیکٹر 12 روٹ جی 27 بس اسٹاپ کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے محنت کش جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 27 سالہ اسد کے نام سے کی گئی واقعہ گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، سعید آباد پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا گڈاپ سٹی کے علاقے سپرہائی وے کاٹھوڑ پل کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی لاش ملی جو کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔

گڈاپ سٹی پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص نشے کا عادی ہے جو کہ بجلی کا کیبل کاٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جسے بعدازاں ایدھی سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔

The post کراچی: مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bYq3vNy

Tuesday, 3 September 2024

ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی  زیر صدارت یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری جی اے سہیل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت، جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔

صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ 1965 میں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا اور ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی ملک کی حفاظت کی۔

انھوں نے کہا کہ  یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہوں گے اور ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے ساتھ انکے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔

The post ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FNwDgVp

ٹی 20 بلاسٹ: ڈرہم کا سرے کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف

لندن: ٹی 20 بلاسٹ میں ڈرہم نے سرے کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دے دیا۔

اوول میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سرے کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈرہم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔

ڈرہم کی جانب سے مائیکل جونز 37 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ایشٹن ٹرنر 26، باس ڈی لیڈے 24، بین رین 23، کولن ایکرمن 13، کپتان ایلکس لِیس 12، برائڈن کارس 8، اولی روبنسن 1 اور گراہم کلارک 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نیتھن سوٹر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سرے کی جانب سے ڈینیئل وورال اور ریس ٹاپلے نے 2، 2 جبکہ سیم کرن اور ٹام کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

The post ٹی 20 بلاسٹ: ڈرہم کا سرے کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1aDyRMJ

ضرار حشام خان دو سال کے لیے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات

  اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ضرار حشام خان کو فوری طور پر سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کردیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضرار حشام خان کو وزیر اعظم کی منظوری سے دو سال کے لیے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کیا گیا ہے۔

The post ضرار حشام خان دو سال کے لیے سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ExhHFsD

Monday, 2 September 2024

بلوچستان اسمبلی میں 25 اور 26 اگست کو دہشت گرد حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں 25 اور 26 اگست کو ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر مشترکہ مذمتی قرارداد کو منظور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک نے حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ ’بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 25 اور 26 اگست کو وحشیانہ اور سفاکانہ حملے کیے گئے جبکہ موسی خیل میں قومی شاہراہ پر بسوں اور ٹرکوں سے اتار کر 23 بے گناہ افراد کو قتل کیا گیا۔

حکومت کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت ان گھناؤنے کاموں کیلیے نوجوانوں کو اکسانے والے مجرموں، سہولت کاروں اور حوصلہ افزائی کرنے والے ملک دشمن عناصر سمیت شدت پسندوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے فوری اقدامات کو یقینی بنائے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد بچوں کو ورغلا کر کارروائیاں کرواتے ہیں، ایوان دہشت گرد تنظیم بی ایل اے کی کی بزدلانہ اور وحشیانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کرتا ہے ، یہ ایوان بلوچ یکجہتی کمیٹی کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے اور لوگوں کو اذیت میں مبتلا کر ے کی بھی شدید مذمت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فورسز نے 21 دہشت گردایجنٹوں کو جنم واصل کیا، یہ ایوان سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین اور خراج عقیدت پیش کرتا ہے  جبکہ دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔

کوئٹہ : دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے ، قرارداد میں مطالبہ

قرارداد میں صوبائی اور وفاقی حکومت سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنے والوں اور سہولت کاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایوان نے اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

The post بلوچستان اسمبلی میں 25 اور 26 اگست کو دہشت گرد حملوں کیخلاف مذمتی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I0VNx9c

Sunday, 1 September 2024

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

 پشاور: خیبر پختونخوا کی حکومت نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مشیر سماجی بہبود اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:مشیر وزیراعلیٰ کے پی کیلیے ایک کروڑ 71لاکھ روپے کی گاڑی خریدنے کیلیے سمری تیار

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اسے بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں وزیراعلیٰ مشیر مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

The post وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bIcDujt

بارانی یونیورسٹی میں ایک شخص پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق  

 راولپنڈی: بارانی یونیورسٹی میں ایک شخص پانی کی ٹینکی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

اطلاع ملنے پر فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی میں ڈوبنے کی وجہ سے اس شخص کی موت واقع ہو چکی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق یہ شخص بارانی یونیورسٹی میں مالی کا کام کرتا تھا تاہم ڈوبنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

The post بارانی یونیورسٹی میں ایک شخص پانی کی ٹینکی میں گر کر جاں بحق   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xN7c83E

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...