Urdu news

Friday, 13 September 2024

کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق

کراچی: سٹی ریلوے کالونی میں سر پر دیوار کا ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا ۔

میٹھادر کے علاقے سٹی ریلوے کالونی میں سر پر ملبہ گرنے سے نوعمر لڑکا شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں ایدھی کے رضا کار سول اسپتال لیجایا جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 10 سالہ شاہ زیب کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ دیوار گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

The post کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BzLTsNd

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...