کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان 6 ستمبر کے حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری جی اے سہیل قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم دفاع پاکستان کو انتہائی عقیدت، جوش اور جذبے سے منایا جائے گا۔
صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا کہ 1965 میں 6 ستمبر کو ہماری بہادر افواج نے بہادری سے بھارتی حملے کو پسپا کیا اور ہمارے بہادر سپاہیوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ملک کی ملک کی حفاظت کی۔
انھوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کی یاد میں صوبے بھر میں پروگرام ہوں گے اور ہمارے شہداء قوم کا اثاثہ ہیں،ہم اپنے شہداء کے ساتھ انکے خاندانوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔
The post ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FNwDgVp
No comments:
Post a Comment