کراچی: سپر ہائی وے جنجال گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق غلام رسول کو آپسی جھگڑے میں فائرنگ سے قتل کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے جنجال گوٹھ کے قریب دو مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے 35 سالہ غلام رسول کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتول مکینک کی دکان پر کھڑا تھا ، دو ملزمان پیدل آئے فائرنگ کی اور فرار ہوئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔
The post کراچی: سپر ہائی وے کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/v0xWRX1
No comments:
Post a Comment