Urdu news

Thursday, 5 September 2024

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی

کراچی: سرجانی اور اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں گرین بس اسٹاپ کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 38 سالہ ارشد نامی شخص زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا بتایا جا رہا ہے جبکہ مضروب کو ٹانگ پر گولی لگی تھی۔

دریں اثنا بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں کوئٹہ ہوٹل کے قریب گھر میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق مضروبہ کی شناخت 37 سالہ رضیہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے اندر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تاہم، پولیس واقعہ کی مزید چھان بین کر رہی ہے۔

The post کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RgYdNbl

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...