کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق ہفتے کو پہلا مشتبہ منکی پاکس علامات والا مسافر سعودی دارالحکومت ریاض سے سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے کراچی پہنچا، دوسرا مشتبہ منکی پاکس کی علامات والا مسافر پی آئی اے کی پرواز پی کے 732 کے ذریعے جدہ سے کراچی آیا تھا۔
ایک ہی دن میں تیسرا مشتبہ کیس دبئی سے کراچی آنے والی پرواز کی خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامتوں کی صورت رپورٹ ہوا، 18 سال کی خاتون مسافر فلائی دبئی کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سے براستہ دبئی کراچی پہنچی۔
تینوں مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزیز اسپتال منتقل کیا گیا، ٹیسٹ کے رزلٹ آنے تک مسافروں کو اسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔
The post جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک ہی روز میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uFQ02RW
No comments:
Post a Comment