Urdu news

Monday, 31 December 2018

نیا سال ، نئی امنگیں

ایک اورسال بیت گیا اورایک نئے سال کا سورج طلوع ہوگیا ، دنیا کے نقشے میں کوئی خاص تبدیلی واقع نہیں ہوئی،کوئی پیرا ڈائم شفٹ نہیں ہوا،البتہ ملکی اور عالمی سطح پر سیاسی منظرنامے میں کافی تبدیلیاں رونما ہوئیں ۔سال گزشتہ کا مکمل حساب کتاب ،ڈالرکی اڑان، کون ہارا ، کون جیتا،کون بچھڑا ، کون جدا ہوا ، کسی کے لیے مسند اقتدار خوش بختی بنی اور کوئی پس زنداں گیا ، اہل دل کے لیے ہجر وصل کی راتیں کسی گذریں، یہ ایک طویل داستان ہے، جس کوچند سو الفاظ میں نہ تو سمویا جاسکتا ہے نہ ہی بیان کیا جاسکتا ہے ۔

ہر نئے کا سال ہم پرزور استقبال کرتے ہیں ، جشن مناتے ہیں ، پھر ایک نئی منزل کی جستجو بھی کرتے ہیں ۔ یہاں پر یہ بات دلچسپی سے قطعی خالی نہیں ہوگی کہ ہم نئے سال کی آمد کا جشن تو خوب مناتے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ سے کسی بھی سال کے اختتام پہ کوئی تقریب منعقد نہیں کی لیکن ہمیں اصل میں تقریب سال کے اختتام پہ رکھنی چاہیے تا کہ ہمیں اس میں علم ہو سکے کہ ہم نے اس سال کیا کھویا ، کیا پایا ، کیا دیکھا اورکیا سیکھا، یہ ایک خود احتسابی کا عمل ہے ، جو بحیثیت پاکستانی قوم ہم نہیں کر پاتے،کیونکہ فلسفہ حیات اب صرف کتابوں میں درج ہے جسے کھول کر پڑھنے کی ہمت ہم نے کبھی نہیں کی، لیکن ترقی یافتہ اقوام سال کے اختتام پر اپنی غلطیوں ، کوتاہیوں اور لغزشوں کا جائزہ لیتی ہیں اور پھر آنے والے نئے سال میں ترقی وخوشحالی کی منصوبہ بندی کرتی ہیں ۔

کیا حکومتی سطح پر کوئی پلاننگ نئے سال کے حوالے سے کسی کی بھی نظر سے گزریں ، ہرگز نہ تو ہم بحیثیت قوم اور فرد کوئی پلاننگ کرتے ہیں اور نہ ہی اس پر سوچتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ہمارا معاشرے اور ملک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکا ہے ۔ ہماری مشرقی اور اسلامی اقدار رخصت ہوچکی ہیں ، اس کی جگہ دنیا کی طلب نے لے لی ہے ، دوسروں سے آگے بڑھ جانے کی تگ ودو میں روندنے کا عمل اپنی دانست میں عقل کی معراج سمجھا جانے لگا ہے۔ بیوقوف انسان تصورکیا جاتا ہے جو اپنا مستقبل، بڑھاپا اور اولاد کی جوانی محفوظ نہیں رکھتا ۔ مفاد پرستی،کینہ و بغض ، جھوٹ اور دھوکا ہمارے معاشرے ، قوم اور ملک کا چلن بنتے جارہے ہیں ۔سیاست سے لے کرکاروبار تک اور حکومت سے لے کر گھریلو انتظامات تک فرد فرد سے شکوہ و شکایت نظر آتا ہے دولت کا حصول ہی مقصدحیات ٹھہر چکا، رشتوں میں بناوٹ و تصنع نے اصل چہرے چھپا لیے، یہ ہے پاکستانی معاشرے کا نوحہ جو چند الفاظ میں بیان کیا گیا ۔

اگر ملک میں انصاف نہیں تو خود ہم بھی برداشت کا مادہ نہیں رہا ۔جلوس ریلیاں نکال نکال کر نوجوانوں کو توڑ پھوڑ کا ڈھنگ سکھا دیتے۔ پھر شکوہ دوسروں سے کہ اپنی حدوں سے آگے گزرگئے ہیں۔روزانہ ٹی وی ٹاک شوز نے کردار کشی کی روش کو عادت بنا ڈالا ، تھپڑوں، گھونسوں کے مناظر جو قوم کو گھروں میں دیکھنے کو ملے۔کوئی ہر الزام سے بری الذمہ ہوگیا، توکوئی ان کے کندھوں پر ہی پوری قوم کا ناخدا بن جاتا ہے۔اس سال کے آغاز میں ہم نے ایک دوسرے کو مبارکبادی دی،پھولوں کے تحفے بھیجے، مٹھائیاں منہ میں ڈالیں، کپڑے بدلے کارڈز بانٹے اورہم نے صرف کیلنڈر بدلا ہم نے دل نہیں بدلے ،کیونکہ ہم نے اپنے پرانے تعلقات پہ پڑی گرد ہٹانے کا نہ سوچا روٹھے ہوؤں کو منانے کا نہ سوچا،ہم صرف اپنے آگے کی طرف بڑھتے رہے۔

ہمیں نیا سال اس عزم کے ساتھ منانا چاہیے کہ 2018  میں جو کوتاہیاں ، لغزشیں، فکری مغالطے، سماجی، اقتصادی اور سفارتی محاذ پر مشکلات پیش آئیں، ہزیمتیں ہوئیں، دشمنوں نے صدمے دیے مگر ہمارا عزم جوان تھا، ہے اور رہے گا۔ چیلنجزدرپیش ہوئے، قوم نے ہمت نہیں ہاری، حکومت کی ناکامیاں اورکامیابیاں دونوں قومی نقطہ نظر سے مزید پیش قدمی کی درس دیتی ہیں، قومیں اپنے آدرش اور نصب العین کے باعث مستقبل کی طرف گرم سفر ہوتی ہیں، ہر ناکامی کے بطن سے ہمت مرداں مدد خدا کی صدا بلند ہوتی ہے۔

وطن عزیز 2018 کے سفر میں نئے تاریخی عوامل سے روشناس ہوا، ملک کو دہشتگردی کے حوالے سے جس نام سے پکارا جاتا تھا، آج امریکا سمیت عالمی برادری کے لیے پاکستان کا نام توقیر اور وقار کے ساتھ لیا جانے لگا ہے، ہم مستقبل کی ایک بڑی امید ہیں ،ہمارا محل وقوع کو کوئی نظر انداز نہیں کرسکتا، بس ضرورت عزم مسلسل، اتحاد ، یقین اور تنظیم کی ہے، بابائے قوم نے جو راہ ہمارے لیے متعین کی ہے ہم دینی و ملی جذبے سے مستقبل پر نظریں مرکوز رکھتے ہوئے آگے بڑھیں ،کل ہم دنیا میں تنہا تھے آج ہر ہمارے رازدان اور بھی ہیں، یہ تاریخی سفر کامیابی کی منزلیں طے کرتا ہوا قوم کو ان دیکھی دنیا کے سربستہ رازوں سے آگاہ کرنے کو بے تاب ہے۔ قوم سال رفتہ کے تجربات کی روشنی میں ، نئے سال کا استقبال ایک نئے عزم ،جوش وجذبے اور توقعات وامکانات کے ساتھ کرے ۔ قوم کو نیا سال مبارک ہو ۔

The post نیا سال ، نئی امنگیں appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYtECH

نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: نئے سال کی آمد پر افواج پاکستان کی جانب سے قوم کے نام یکجہتی کا پیغام جاری کیا گیا ہے، پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ اس وقت ہمارا وطن پرامن، متحرک اور آگے بڑھتا ہوا ہے، انشااللہ 2019ء  پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا، متحد ہو کر کامیابیوں کو مزید مضبوط بنائیں گے،  دعا ہے اللہ تعالی پاکستان پر اپنی رحمتیں جاری رکھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر انشااللہ کامیابیوں کو مستحکم کریں گے، پاکستان کے شہداء اور  پرعزم پاکستانیوں کو سلام۔

The post نیا سال پاکستان کی ترقی کا سال ہوگا، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BTJbja

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BTJbja

’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا، عمران خان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کرچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومت اور عوام میں براہ راست رابطے اور وفاقی و صوبائی محکموں سے متعلق عوامی شکایات کے ازالے کی غرض سے وزیراعظم آفس میں قائم کیے گئے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے شکایات اور ان کے ازالے کا سلسلہ جاری ہے۔

’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے حوالے سے ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے اب تک ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا، یہ ہماری تاریخ میں عوامی شکایات پر تیز ترین کارروائی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے صرف 60 دنوں میں ہی ایک بڑا ہدف حاصل کیا، میں عوام سے کہوں گا وہ اپنی شکایات پر تیزترین جواب کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ سے رجوع کریں۔

The post ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘  کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EWwqYp

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EWwqYp

وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو زیر التوا پراپرٹی کیسز 90 دن میں نمٹانے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے چاروں صوبائی حکومتوں  کو پراپرٹیز کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز کو 90 دن میں نمٹانےکی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاوٴسنگ ٹاسک فورس نے وزیرِ اعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا، رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا اس اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انٹرسٹ ریٹس کی تجاویز بہت جلد ٹاسک فورس کے ممبران سے شئیر کرلی جائیں گی، فور کلوژر لاز کو دو ہفتوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ اربن ری جنریشن کے حوالے سے قانون کے مسودے کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ کے لیے سروے فارمز اور عوام کی جانب سے ردعمل، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کے تحت ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کے لیے تعمیر کیے جانے والے مکانات کی پیش رفت سے متعلق بھی بتایا گیا۔

وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پراپرٹی کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز کو آئندہ 90 دنوں میں نمٹادیا جائے، نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ سے متعلق کارووائی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز جلد کیا جاسکے۔

The post وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو زیر التوا پراپرٹی کیسز 90 دن میں نمٹانے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2R0r1GX

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2R0r1GX

فلم ’زیرو‘ میں بونے کا کردار شاہ رخ سے قبل رنویر کو آفر ہوا

 ممبئی: باکس آفس پر ناکامی کا سامنا کرنے والی فلم  ’زیرو‘ میں پستہ قامت شخص کا کردار بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سے قبل رنویر سنگھ کو آفر ہوا تھا۔

رواں سال شائقین کی توقعات کو بُری طرح دھچکا پہنچانے والی فلم ’زیرو‘ شاہ رخ خان کے ڈوبتے کیریئر کا سہارا ثابت نہ ہوسکی۔ کہا جارہا تھا کہ یہ فلم کنگ خان کے مقام کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے تاہم فلم کے بُری طرح فلاپ ہونے کے بعد جہاں شاہ رخ کو ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا وہیں رنویر سنگھ کے لیے یہ فلم نہ کرنا مثبت عمل ثابت ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی کہ ہدایت کار آنند ایل رائے کی فلم ’زیرو‘ میں پستہ قد (بونا) کے کردار کے لیے شاہ رخ خان سے قبل رنویر سنگھ پہلی ترجیح تھے اور اس حوالے سے بات چیت بھی ہوگئی تھی اور تمام تر معاملات بھی مکمل ہوگئے تھے۔

اُس وقت شاہ رخ خان کی جانب سے اس کردار کے لیے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی گئی تھی حتیٰ کہ انہیں اس وقت پروڈیوسر کے فرائض نبھانے کی آفر کی گئی تھی۔ اُس دوران رنویر سنگھ فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے قریب تھے لیکن اچانک فلم میکرز کی جانب سے فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور رنویر سنگھ کے حصے میں آتی یہ فلم شاہ رخ خان کے مقدر کا حصہ بنی۔

یہ پڑھیں: رنویر کی فلم ’سمبا‘ نے شاہ رخ کی ’زیرو‘ کو پیچھے چھوڑدیا

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ رنویر سنگھ کی زندگی میں ناکام ہوتی فلم  ’زیرو‘ بہت اچھی ثابت ہوئی ہو بلکہ اس سے قبل 2015ء میں انوراگ کشیب کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  ’بمبئی ویلویٹ ‘ میں بھی انہیں کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اچانک ہی اداکار کو بغیر بتائے فلم میں اُن کی جگہ رنبیر کپور کو شامل کرلیا گیا تھا اور سب ہی جانتے ہیں کہ بعد میں اُس فلم کے ساتھ کیا ہوا۔

واضح رہے کہ 21 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے والی فلم  ’زیرو‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل باربی ڈول کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ فلم دو ہفتوں میں 50 کروڑ کا ہی بزنس کرسکی ہے۔

The post فلم ’زیرو‘ میں بونے کا کردار شاہ رخ سے قبل رنویر کو آفر ہوا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYWD8L

پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

لاہور: سردی اور دھند میں اضافے کے باعث پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری تک اضافہ کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سردی کی شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم سرما کی تعطیلات میں 6 جنوری 2019 تک اضافہ کردیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر چھٹیوں میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ سردی میں شدت اور دھند میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا، اس اس تناظرمیں کل یکم جنوری سے سرکاری اسکولوں میں بدستور موسم سرما کی تعطیلات رہیں گی۔

اسی طرح کے پی کے میں بھی شدید سردی کے سبب اسکولوں کی سرمائی تعطیلات 6 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں جس کے بعد اب خیبر پختون خوا کے اسکول 7 جنوری سے کھلیں گے۔

The post پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYrrap

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2EYrrap

وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے انہیں نوٹی فکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔

مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ سمجھدار ہیں اور نہ ان میں کوئی میچوریٹی ہے، یہ لوگ گورنر راج کی بات کر رہے تھے لیکن اب مکر گئے۔

The post وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RrjxMz

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RrjxMz

ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی: ملک میں سال 2018ء کے دوران سونے کی قیمت میں فی تولہ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2018ء میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1 ہزار 284 ڈالر پر آگیا تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2018ء کے دوران فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا اور اس دوران سونے کی قیمت 68 ہزار  روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔

اس سال 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا اور 2018ء میں 10 گرام سونا 58 ہزار 300 روپے تک بھی پہنچا تاہم سال کے اختتام پر 10 گرام سونا 58 ہزار 128 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

The post ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AoyRQh

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AoyRQh

بگ باس 12 کی ٹرافی دپیکا کاکڑ نے اپنے نام کرلی

 ممبئی: بھارتی متنازع شو باگ باس سیزن 12 میں اداکارہ دپیکا کاکڑ نے مدمقابل سابق کرکٹر سری سانتھ کو مات دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متنازع شو بگ باس سیزن 12 کے فائنل میں بہن بھائی کی جوڑی کے طور پر شریک ہونے والی دپیکا کاکڑ نے  سابق بھارتی کرکٹر سری سانتھ کو ہرا کر ٹرافی اور 30 لاکھ روپے اپنے نام کرلیے۔ دپیکا نے اپنی ٹرافی بالی ووڈ اداکار سلمان خان سے وصول کی۔

بگ باس سیزن 12 میں 105  دن تک گھر میں ساتھ رہنے والے 17 کھلاڑیوں میں سے آخری راؤنڈ میں پانچ کھلاڑیوں (سری سانتھ، کرن ویر بوہرا، دیپک ٹھاکر، رومل چوہدری اور دپیکا کاکڑ) کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

آخری راؤنڈ میں شو کے میزبان سلمان خان نے سب سے پہلے کرن ویر بوہرہ اور پھر رومل چوہدری کو آؤٹ کیا تاہم تین رہ جانے والے کھلاڑیوں کو شو چھوڑ جانے کے لیے 20 لاکھ روپے دینے کی پیشکش کی جس کا موقع دیپک ٹھاکر نے ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور رقم لے کر ٹاپ تھری سے پیچھے ہٹ گئے۔ آخرمیں  یہ کانٹے دار مقابلہ دپیکا کاکڑ اور سری سانتھ کے درمیان رہا جوکہ نیہا کاکڑ نے جیت لیا۔

یہ پڑھیں: شری شانتھ نے ’بگ باس‘ میں اپنا سر دیوار پردے مارا، اسپتال جانا پڑگیا

دپیکا کاکڑ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی کامیابی پر بہت خوش ہوں،اس کامیابی پر میری کہی ہوئی بات درست ثابت ہوئی۔ میں نے کہا تھا کہ میں خود کو فائنل میں سری سانتھ کے ساتھ دیکھنا چاہتی ہوں اور یہی ہوا ہم دونوں کا یہ یادگار سفر بہت اچھا رہا۔ دپیکا کاکڑ نے کہا کہ جب گھر میں سب ہمارے مخالف تھے تب بھی ہم نے یہ کھیل تمام صلاحیتوں کے ساتھ کھیلا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس میں سلمان خان سمیت دیگر افراد کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

سابق کرکٹر سری سانتھ کے مداحوں کا کہنا تھا کہ بگ باس سیزن 12 کی ٹرافی سری سانتھ کے حصے میں ہی آئے گی جبکہ سری سانتھ کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’’سری سانتھ فار دی ون‘‘ اور ’’سری سانت فار دی وکٹری‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ بھارت میں ٹرینڈ بنا رہا۔

The post بگ باس 12 کی ٹرافی دپیکا کاکڑ نے اپنے نام کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TmKb6I

حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول پر 4 روپے 86 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئے سال کے شروع میں ہی عوام کے لیےحکومت کی جانب سے خوشخبری ملی ہے اور پیٹرولیم  مصنوعات میں کمی کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 86 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 4 روپے 26 پیسے، مٹی کا تیل 0.52 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 16 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے، قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔

قبل ازیں اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) نے  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے کمی کی سفارش کی تھی۔ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 2 روپے اور مٹی کا تیل 25 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

The post حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2s0MQHl

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2s0MQHl

اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف

 اسلام آباد: امیگریشن قوائد میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق امیگریشن کی جانب سے اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے تاہم ڈائریکٹر امیگریشن نے وزارت داخلہ کو ذمہ دار ٹھہرا کر فہرست سے اسرائیل کا نام نکالنے کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ویب سائٹ پر 7 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آنے کی مشروط اجازت کے قوائد و ضوابط جاری کئے گئے تھے، نئی امیگریشن قوائد کی فہرست میں اسرائیل سمیت بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان، نائجیریا، فلسطین اور صومالیہ کا نام شامل کیا گیا تھا۔

ویب سائٹ پر ایف نے اسرائیلی شہریوں کے لئے بھی امیگریشن قوائد وضح کئے تھے، جن کے مطابق اسرائیلی شہریوں کی پاکستان آمد پر پولیس رجسٹریشن کرانالازمی ہو گی، اسرائیلی شہری متعلقہ ڈی پی او سے قیام پر مٹ لینے کے پابند ہوں گے اور روانگی سے قبل پرمٹ واپس کرنا ہوں گے، اور پھر انہیں ٹریول پرمٹ جاری کیا جائے گا، تاہم ٹریول پرمٹ کے حصول کے لئے انہیں قیام پرمٹ لازمی واپس کرنا ہوگا۔

قوائد کے مطابق ورک ویزہ اور سارک ویزہ رکھنے والوں کو پولیس رجسٹریشن سے استثنی حاصل ہوگا، اور نئے امیگریشن رولز میں اسرائیلی شہری کو استثنی حاصل ہے تاہم بھارتی شہری اس سے مستثنیٰ نہیں ہوں گے۔

دوسری جانب ڈائریکٹرامیگریشن عصمت اللہ جونیجو نے فہرست میں اسرائیل کے نام کا نوٹس لیتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ فہرست وزارت داخلہ کی جانب سے جا ری کی گئی تھی اور جاری کیے گئے قوائد میں اسرائیل کا نام غلطی سے ڈالا گیا تھا، تاہم نشاندہی پر اسرائیل کا نام فہرست سے نکالا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن قوائد میں اسرائیل کانام شامل نہیں، اسرائیل سے متعلق اسٹیٹ کی پالیسی بلکل واضح ہے۔

The post اسرائیلی شہریوں کو پاکستان آمد کی مشروط اجازت دیئے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGKfIJ

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2CGKfIJ

روس میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے

 ماسکو: روس کے صنعتی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جب کہ 79 افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی روس کے صنعتی شہر کی رہائشی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ملبے سے 3 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر 79 لاپتہ ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا، 469 امدادی کارکن طبی کاموں میں مصروف ہیں، 79 افراد کے تاحال ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Russia 2

ریسکیو اداروں نے کسی ممکنہ ہنگامی صورت حال کے خدشے کے پیش نظر آس پاس کی عمارتوں کو خالی کرالیا ہے۔ بھاری مشینری کے ذریعے ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔ قریبی اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Russia 2

پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام ہیں، دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔ ابھی تحقیقات جاری ہیں، تاہم ممکن ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا ہو۔

Russia 3

روسی صدر ولا دی میر پوٹن نے وزیر صحت کو امدادی کاموں کی نگرانی کے لیے روانہ کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

The post روس میں رہائشی عمارت میں دھماکا، 3 افراد ہلاک اورمتعدد ملبے تلے دب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EUBcWp

فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا

 سری نگر: فیس بک انتظامیہ نے بھارتی پروپیگنڈے کا شکار ہو کر کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق سری نگرسے شائع ہونے والے اخبار Kashmiri Horizon  سمیت 4 اخباروں کے فیس بک پیجز کو بلاک کردیا گیا ہے۔

کشمیری اخبارات کے پیجز کو بلاک کرنے پر فیس بک نے موقف اختیار کیا کہ یہ اخبارات فیس بک کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوئے تاہم ان صفحات کو مقامی انتظامیہ کی شکایت پر بند کیا گیا ہے۔

کشمیری اخبارات کے مالکان کی بار بار درخواست کے باوجود فیس بک نے پیجز بحال نہیں کیے جس پر اخبار مالکان نے مقامی انتظامیہ کے سامنے بھی اپنا موقف پیش کیا لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے سیکیورٹی فورسز کے مظالم کو چھپانے کے لیے کشمیری اخبارات کے خلاف جھوٹی شکایتیں درج کرائیں جس پر بنا تصدیق کیے فیس بک انتظامیہ نے ان پیجز کو بند کردیا۔

واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے مقامی انتظامیہ کی شکایت پر صحافت کا مقبول پیج ’ فری پریس کشمیر‘ کو بھی بند کردیا تھا تاہم 48 گھنٹے بعد فیس بک انتظامیہ نے اس پیج کو بحال کردیا۔

The post فیس بک نے کشمیری اخبارات کے پیجز کو بند کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2F21kzo

فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا، 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی

منیلا: فلپائن کے لگژری شاپنگ مال کے نزدیک دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے شہر کوتاباتو میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ۔

دھماکے سے شاپنگ پلازہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جسے شاپنگ پلازہ کے نزدیک نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے وقت کیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال نو کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھماکا کیا گیا۔

واضح رہے فلپائن کے چند جزیروں کو ہلاکت خیز طوفان کا سامنا ہے جس میں تاحال 68 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

The post فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا، 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYyWxl

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق نئے سال کی آمد پر کسی بھی حادثے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور پابندی یکم جنوری کی صبح تک رہے گی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے سمیت سال نو کی خوشی میں پٹاخوں پر بھی پابندی ہوگی۔

The post کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Amti4S

کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے شہر قائد میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سال کی آمد پر کسی بھی حادثے کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے لئے پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور پابندی یکم جنوری کی صبح تک رہے گی، اس موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے سمیت سال نو کی خوشی میں پٹاخوں پر بھی پابندی ہوگی۔

The post کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Amti4S

پی پی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس کا معاملہ 2016 سے وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کے درمیان تھا، یہ کیسز تحریک انصاف کی حکومت نے نہیں بنائے، جے آئی ٹی نے بتایا کہ کس طرح لوگوں کا پیسہ لندن میں خرچ ہوتا رہا،  جعلی اکاؤنٹس کے معاملے پر (ن) لیگ کیوں خاموش رہی، کچھ لو اور کچھ دو کی سیاست کا زمانہ ختم ہوگیا، نواز شریف اور زرداری کی سیاست دفن ہوچکی ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم اداروں کو کنٹرول کرنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم نے تمام اداروں کو مضبوط کیا۔ سندھ کے عوام کا پیسہ لندن اور دبئی میں خرچ ہوتا رہا، غریبوں اور کسانوں کا پیسہ آصف زرداری کے اکاؤنٹ میں آتا رہا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزرا میں سے کسی نے نہیں کہا کہ گورنر راج لگایا جارہا ہے، کچھ دنوں سے یہ تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کا تختہ الٹنے جا رہی ہے، سندھ میں گورنر راج کی میڈیا پر خبریں چلتی آ رہی ہیں تاہم یہ خبریں بے بنیاد تھیں، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم سندھ حکومت بدلنے جارہے ہیں۔

The post پی پی کے ارکان صوبائی اسمبلی مجھ سے رابطے میں ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TeWule

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2TeWule

وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد

 کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد کردی۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے تحریک التوا جمع کروائی جس کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے ناقابل بحث قرار دیکر مسترد کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد حکومت نے آصف زرداری، بلال بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔

The post وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SuxAye

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SuxAye

دنیا بھر میں سالِ نو کے رنگا رنگ استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا

دنیا بھر میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، 2019 کا سب سے پہلا استقبال نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں سال نو کے استقبال کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر ہزاروں شہریوں نے 2018 کو الوداع کہا اور سحرانگیز آتش بازی کے  ساتھ 2019 کی آمد کا جشن منایا۔ موسیقی دھنوں پر رقص کیا گیا اور پُرتعیش ہوٹلوں میں لذیذ پکوان سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا میں جشنِ سالِ نو منایا جائے گا جس کے لیے سڈنی میں “ہاربر بریج ” کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور شاندار آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں۔ آسٹریلیا کے بعد جاپان، چین اور انڈونیشیا میں نئے سال کا جشن اپنے اپنے روایتی طریقوں سے منایا جائے گا۔

فرانس اور برطانیہ میں بھی سحرانگیز آتش بازی کے انتظامات مکمل ہیں، ہوٹلوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ میوزیکل کنسرٹ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں۔ شہر کے اہم مقامات پر آتش بازی کے مظاہرے کیے جائیں گے، بھارت، بنگلا دیش اور پاکستان کے شہری بھی سال نو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بے چین ہیں۔

سب سے آخر میں امریکا کے شہر نیو یارک میں سال نو کا استقبال پُر جوش طریقے سے کیا جائے گا۔ ٹائم اسکوائر پر کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگا اور نیو ایئر ایو بال کو روشن کیا جائے گا اور آتش بازی کے دلفریب نظاروں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کیا جائے گا۔

نیویارک میں ہرسال کی طرح اس سال بھی ’نیوایئر بال ڈروپنگ تقریب‘ اہم ترین روایت کے طور پر برقرار رہے گی، 12 ہزار پاؤنڈ وزنی بال کی تیاری میں مختلف سائز کے 2 ہزار 600 کرسٹل ٹرائی اینگلز استعمال کیے گئے جسے ’’گفٹ آف ہارمونی‘‘ یعنی ہم آہنگی کا تحفہ کا نام دیا گیا ہے۔

The post دنیا بھر میں سالِ نو کے رنگا رنگ استقبال کا آغاز نیوزی لینڈ سے ہوگیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QZt6Tn

نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

 لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے سال 2018 کے لیے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جاری کر دی۔

نیب کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال بھر میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد  رقم کی ریکوری کی اور ایون فیلڈ اشیانہ اقبال سمیت 74 ریفرنس دائر کیے گئے، اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاستدانوں اور مختلف سرکاری اداروں کے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں۔ سابق وزیرِاعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق 2 ارب 22 کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس، ماڈل ہاوسنگ کیس میں 63 کروڑ کی ریکوری ہوئی اور  نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جن میں  ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس شامل دیگر اہم ریفرنسز میں صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس شامل ہیں 2018 کے دوران نیب لاہور کو ریکارڈ 10098 شکایات موصول ہوئیں جب کہ  9207 شکایات کو نمٹایا گیا، 312 شکایات کی تصدیق کی جن میں سے 253 کو نمٹا دیا گیا ہے۔

2018 کے دوران 207 انکوائریاں شروع کی گئیں،  107 انکوائریوں کو نمٹایاجا چکا، 36 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا تاہم التواء کا شکار  44 انویسٹی گیشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا جب کہ نیب لاہور کی جانب سے سال 2018 میں 3000 متاثرین میں 1 ارب 28 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں،  کرپشن کیسز میں 215 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان میں سابق سی ایم پنجاب شہباز شریف، ایم این اے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم پی اے حافظ نعمان شامل دیگر گرفتار ملزمان میں سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد، ملزم احد چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز بھی گرفتار ہوئے۔

The post نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2VkMNUr

سال 2018؛ پاکستانی کرکٹ کی داستان

سال 2018 پاکستان کے قومی کھیل ہاکی کے لیے تو بدترین سال رہا، لیکن یہ سال کرکٹ کے لیے بھی بہت زیادہ خوشگوار نہ رہا۔ شاہینوں نے مختصر فارمیٹ میں نئی تاریخ تو رقم کی لیکن ٹیسٹ کرکٹ میں بدترین کارکردگی دکھائی۔ البتہ ویسٹ انڈیز کے دورہ کراچی سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند رہی اور حکومت کے ساتھ ساتھ کرکٹ بورڈ میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی۔

کرکٹ کے حوالے سے سال 2018 کی بات کی جائے تو یہ سال پاکستانیوں کے لیے کئی اعتبار سے خوشگوار سال ثابت ہوا۔ سب سے پہلے بات کرتے ہیں پاکستان سپر لیگ کی، جس کے تیسرے ایڈیشن کی کامیابی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ گزشتہ 9 سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود اس قوم میں کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوا۔ اس کا اندازہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے سپر لیگ کے فائنل سے بھرپور انداز میں کیا جاسکتا ہے جس میں شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ناقدین کو کرارا جواب دیا۔

پی ایس ایل نے جہاں گزشتہ 3 سالوں میں پاکستانی ٹیلنٹ کو دنیا کے سامنے متعارف کروایا، وہیں اس لیگ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان کے مثبت چہرے سے بھی آشنا کروایا۔ تاہم گزشتہ سال پی ایس ایل کا ایک منفی پہلو بھی دیکھنے میں آیا جب پی سی بی نے لیگ کی چھٹی ٹیم (ملتان سلطانز) کا معاہدہ واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث منسوخ کردیا۔ اور پھر اس ٹیم کو تحریک انصاف کے اہم ترین رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کے حوالے کیے جانے سے متعلق بھی کافی چہ مگوئیاں ہوئیں، جو بعد ازاں درست ثابت ہوئیں۔

کرکٹ کے میدانوں سے قوم کو دوسری بڑی خبر اس وقت ملی جب تقریباً 3 سال کے وقفے کے بعد ایک اور انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا۔ اس بار سیریز کا انعقاد ملک کے معاشی حب کراچی میں کیا گیا جس سے شہر قائد کے باسیوں کے گلے شکوے بھی کسی حد تک دور ہوئے۔ وگرنہ سال 2015 میں زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کو صرف لاہور تک محدود کیا گیا تھا، جس پر نہ صرف کراچی بلکہ دیگر شہروں سے بھی آوازیں اٹھیں۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے نہ صرف پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں منعقد کیا بلکہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا انعقاد بھی کراچی میں ہی کیا گیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہینوں نے شہر قائد میں کالی آندھی کی ایک نہ چلنے دی اور ان کو چاروں شانے چت کردیا۔ اب خدارا یہ مت سوچیے گا کہ قومی ٹیم نے ریلو کٹو کو پاکستان بلاکر ملک میں کرکٹ نہ ہونے کی بھڑاس نکالی۔ یہ بات درست ہے کہ مہمان ٹیم کرس گیل، سنیل نارائن، ڈیرن براؤ، پولارڈ اور کارلوس بریتھ ویٹ جیسے اسٹار کرکٹر سے محروم تھی، لیکن ان کے پاس مارلن سیموئل، سیموئل بدری اور دنیش رامدین جیسے میچ کا پانسہ پلٹے والے کھلاڑی تو بہرحال موجود تھے۔

اب ذرہ بات کرلیتے ہیں کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کی جو سال 2018 میں تبدیلی حکومت کے ساتھ ہی عمل میں آئی۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی پر اعتماد کا اظہار کیا تو نئے چیئرمین نے بھی عہدہ سنبھالتے ہی پچھلے دور کے تمام مشیروں کو فارغ کردیا۔ بورڈ میں تبدیلی کے بعد نہ صرف نئے چہرے دیکھنے میں آئے، بلکہ نت نئے فیصلے بھی کیے گئے جن پر تنقید کے نشتر برسائے گئے۔ بورڈ نے کرکٹ کمیٹی قائم کی تو اس کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن خان کے ساتھ سابق کپتان وسیم اکرم، مصباح الحق اور ویمنز ٹیم کی سابق کپتان عروج ممتاز کو چنا گیا۔ لیکن وسیم اکرم کی شمولیت پر جسٹس قیوم رپورٹ کے حوالے سے شدید تنقید کی گئی جب کہ حال میں ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی بڑی تبدیلیوں کے اشارے دیکھنے کو ملے جس میں ریجنل ایسوسی ایشنز کے خاتمے کی تجویز سامنے آئی؛ البتہ اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

پی سی بی نے پہلی بار بورڈ میں نیا اسٹرکچر اور شفافیت کا نظام متعارف کروانے کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ متعارف کروایا جس کے لیے برطانیہ میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی کرکٹر وسیم خان کا تقرر کیا گیا۔ انہوں نے آتے ہی ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو اپنا اہم مشن قرار دیا۔ البتہ ان کو دی جانے والی بھاری بھرکم تنخواہ اور مراعات پر خاصی تنقید کی گئی۔ تاہم یہ تو اب وقت ہی بتائے گا کہ بورڈ کے اس اقدام سے کرکٹ کو کوئی فائدہ پہنچا یا صرف قومی خزانے کو ان کی بھاری تنخواہ کا بوجھ اٹھانا پڑا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے غلط فیصلوں کی وجہ سے بھارت کے خلاف نہ صرف ایشیا کپ کے دوران قوم کو مایوسی ہوئی، بلکہ بورڈ کو بھارت کے خلاف قانونی محاذ پر بھی ایسے وقت میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب پی سی بی کو یقینی فتح نظر آرہی تھی۔ لیکن آئی سی سی نے فیصلہ بھارت کے حق میں سناتے ہوئے پاکستان کو کیس پر ہونے والے اخراجات کا 60 فیصد ادا کرنے کی سزا بھی دی۔ اس کیس میں آئی سی سی نے کسی قسم کی جانبداری کا مظاہرہ کیا، یا پھر پاکستان یہ کیس بہتر طریقے سے لڑنے میں ناکام رہا، اس کے محرکات پر قانونی ماہرین ہی بہتر تجزیہ کرسکتے ہیں۔

ویسے تو 2018 میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے ہونے والے واقعات کی فہرست طویل ہے لیکن میری کوشش ہوگی کہ کم لفظوں میں ان کو بیان کرنے کی ہرممکن کوشش کروں۔ ایک اور انتہائی دلچسپ بیان جو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلا اور کافی دنوں تک زیربحث رہا، جب محسن خان نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ قیادت چھوڑنے کا مشورہ دیا۔ سرفراز کی حالیہ کارکردگی نے اس بیان کی اہمیت کو بڑھادیا۔ حالیہ کارکردگی سے یاد آیا، میں سرفراز کے ریکارڈ ساز کپتانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر قوم کو مبارکباد دینا ہی بھول گیا کہ کیسے سرفراز احمد نے دونوں اننگز میں کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کرکے تاریخ رقم کردی۔ خیر اس میں برا منانے والی کوئی بات نہیں، کیوں کہ اسی ٹیسٹ میں مخالف ٹیم کے کپتان نے بھی یہی اعزاز اپنے نام کیا۔ یوں سال 2018 کا آخری ٹیسٹ بھی قومی ٹیم کے لیے یادگار رہا۔

اب اگر ٹیسٹ کرکٹ کا تذکرہ ہوہی گیا ہے تو کیوں نہ قومی ٹیم کی گزشتہ سال کی کارکردگی پر بات کی جائے، جو دیگر فارمیٹ کے مقابلے میں انتہائی مایوس کن رہی۔ شاہینوں نے سال 2018 میں 9 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں انہیں 4 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، 2 میچ برابری کی بنیاد پر ختم ہوئے اور 3 میں قومی ٹیم نے فتوحات سمیٹی؛ جن میں سے ایک فتح ناتجربہ کار آئرلینڈ کی ٹیم کے خلاف تھی۔ لیکن اگلی کامیابی سے قومی ٹیم نے ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کیا جب آسٹریلیا کو یو اے ای میں رنز کے اعتبار سے بڑی شکست دیکر سال میں واحد سیریز بھی اپنے نام کی۔ تاہم قومی ٹیم کے لیے سب سے یادگار لمحہ وہ تھا جب انہوں نے کرکٹ کے شیر(انگلینڈ) کو اس کے گھر (لارڈز) میں ہی ڈھیر کردیا۔

ٹیسٹ میں بدترین کارکردگی کے باوجود چند اچھی خبریں بھی سامنے آئیں، جب مصباح الحق اور یونس خان کے جانے کے بعد قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں اظہرعلی اور اسد شفیق کا ساتھ دینے کے لیے بابراعظم اور حارث سہیل جیسے ابھرتے ہوئے چہرے سامنے آئے۔ البتہ ان کی کارکردگی بہت اچھی نہیں رہی، اور ابھی انہیں جگہ بنانے میں وقت درکار ہوگا۔ لیکن اس کے باوجود بابراعظم گزشتہ سال پاکستان کی جانب سے 616 کیساتھ پہلے اور حارث سہیل 550 رنز بناکر دوسرے نمبر پر رہے جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کا مستقبل تابناک ہے۔ بیٹنگ کی مایوسی کو بولرز نے کسی حد تک زائل کرنے کی کوشش کی، محمد عباس اور یاسر شاہ نے 2018 میں خوب ریکارڈ سمیٹے۔

یاسر شاہ نے جہاں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا، وہیں ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹیں لینے کا سابق کپتان عمران خان کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔  محمد عباس نے بھی اپنی کارکردگی سے دنیا کو اپنی طرف متوجہ کروایا اور بولرز کی عالمی رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر فائز ہوئے۔

ٹیسٹ کی طرح ایک روزہ کرکٹ بھی گزشتہ سال قومی ٹیم کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ سال کا آغاز انتہائی مایوس کن رہا جب نیوزی لینڈ نے مہمان ٹیم کو 5 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرکے بری طرح کچل دیا۔ لیکن شاہین بھی پیچھے نہ رہے اور اپنی شکست کا بدلہ زمبابوے سے ان ہی کے دیس میں 5 میچوں میں کلین سوئپ سے پورا کیا۔ شاہینوں نے نہ صرف زمبابوے کو چاروں شانے چت کیا، بلکہ تمام میچز میں بلے بازوں نے بھی زمبابوین بولرز کی بھرکس نکالی اور اس سیریز میں خوب ریکارڈز اپنے نام کیے۔ پاکستان نے نہ صرف ایک روزہ کرکٹ میں اپنا سب سے زیادہ اسکور 399 رنز اسکور کیا، بلکہ اسی میچ میں 244 رنز سے فتح سمیٹ کر قومی تاریخ کی دوسری بڑی جیت اپنے نام کی۔ اسی میچ میں فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی شراکت قائم کرکے قومی تاریخ کی سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کی۔

ویسے تو ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانا اب ناممکن نہیں رہا، لیکن سعید انور کے 194 رنز کا ریکارڈ 13 سال تک قائم رہا۔ مگر اب روہت شرما، سچن ٹنڈولکر، وریندرسہواگ، کرس گیل، مارٹن کپٹل ڈبل سنچری بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں، تاہم فخرزمان نے زمبابوے کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیکر پاکستان کو بھی اس فہرست میں شامل کروالیا۔ اسی طرح بابراعظم نے تیز ترین ایک ہزار رنز کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، بابراعظم ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز 21ویں میچ میں آسٹریلیا کیخلاف حاصل کیا۔

زمبابوے کے خلاف سیریز میں ناقابل شکست رہنے اور بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بعد قوم کی امید بندھی ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کی موجودگی کے باوجود اس بار ٹرافی پاکستان آئے گی اور چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ناکوں چنے چبوانے والے بلے باز فخرزمان اور حسن علی ایک بار پھر ماضی کو دہرانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لیکن بدقسمتی سے پاکستان کو ایک نہیں دو بار بھارت کے خلاف ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا اور واحد ہانگ کانگ سے میچ جیتنے میں کامیاب رہا۔ اگر شعیب ملک آخری وقت میں ذمہ دارنہ بلے بازی نہ کرتے ہوئے افغانستان سے بھی پاکستان کی شکست یقینی ہوگئی تھی، لیکن سال 2018 میں ہی باپ بننے والے ملِک نے پاکستان کو اس ذلت سے بچالیا۔

آخر میں بات کرلیتے ہیں مختصر فارمیٹ ٹی ٹوئنٹی کی جس میں پاکستان نے 2018 میں ناقابل یقین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے دنیائے کرکٹ پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی۔ ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں بدترین کارکردگی بھی شاہینوں کو مختصر فارمیٹ میں ریکارڈز بنانے سے نہ روک سکی۔ پاکستان نے نہ صرف 2018 میں ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتے، بلکہ 11 مسلسل سیریز جیتنے کا ناقابل یقین ریکارڈ اپنے نام کیا اور صرف 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران بڑی بڑی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا جس میں ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن ٹیم ویسٹ انڈیز،آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف کلین سوئپ، انگلینڈ، سری لنکا، اسکاٹ لینڈ، ورلڈ الیون شامل ہیں۔ اور سب سے بڑھ کر زمبابوے میں ہونے والی ٹرائے سیریز میں آسٹریلیا کو 28 سال بعد کسی بھی فائنل میں شکست دی۔

اور ہاں، اسی سال پاکستان نے مختصر فارمیٹ میں نہ صرف سب سے بڑا اسکور 205 اور 204 اسکور کیا، بلکہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے بڑی جیت 143 رنز بھی شاہینوں کے حصے میں آئی جو انہوں نے ویسٹ انڈیز کیخلاف حاصل کی۔ جب کہ جارح مزاج بلے باز فخرزمان 576 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، اور بابراعظم 563 رنز کے ساتھ دوسرے ملکی کھلاڑی قرار پائے۔ بولنگ میں لیگ اسپنر شاداب خان چھائے رہے۔

اب اگر قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو یہ اتنی بھی بری نہیں تھی لیکن جس طرح شاہینوں نے ٹی ٹوئنٹی میں اپنا راج برقرا رکھا، اسی طرح ایک روزہ اور ٹیسٹ میچز میں بھی تحمل مزاجی کا مظاہرہ کیا جائے تو کوئی شک نہیں کہ قومی ٹیم ان فارمیٹ میں بھی دنیائے کرکٹ پر حکمرانی کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔ مستقبل میں شاہینوں کی کارکردگی میں مزید بہتری آتی ہے یا پھر وہ مختصر فارمیٹ کے تاج سے بھی محروم ہوتے ہیں، اس کا فیصلہ نئے سال میں جنوبی افریقا کے مشکل دورے میں ہوجائے گا۔ تاہم بطور قوم ہم صرف اچھی امید کے ساتھ اپنی ٹیم کی بھرپور کامیابیوں کے لیے دعا ہی کرسکتے ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سال 2018؛ پاکستانی کرکٹ کی داستان appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VsCkGC

نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

 لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور نے سال 2018 کے لیے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ کا جاری کر دی۔

نیب کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال بھر میں کرپٹ عناصر سے 4 ارب روپے سے زائد  رقم کی ریکوری کی اور ایون فیلڈ اشیانہ اقبال سمیت 74 ریفرنس دائر کیے گئے، اسحاق ڈار سمیت دیگر سیاستدانوں اور مختلف سرکاری اداروں کے کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف امدن سے زائد اثاثہ جات کی تحقیقات شروع کیں۔ سابق وزیرِاعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف، سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق سمیت دیگر افراد کو گرفتار کیا۔

نیب رپورٹ کے مطابق 2 ارب 22 کروڑ فیروز پور سوسائٹی کیس، ماڈل ہاوسنگ کیس میں 63 کروڑ کی ریکوری ہوئی اور  نیب لاہور نے مجموعی طور پر 74 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے جن میں  ایون فیلڈ ریفرنس، آشیانہ اقبال ریفرنس اور اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس شامل دیگر اہم ریفرنسز میں صاف پانی کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ریفرنسز اور سابق چیئرمین ای ٹی پی بی آصف ہاشمی کیخلاف ریفرنس شامل ہیں 2018 کے دوران نیب لاہور کو ریکارڈ 10098 شکایات موصول ہوئیں جب کہ  9207 شکایات کو نمٹایا گیا، 312 شکایات کی تصدیق کی جن میں سے 253 کو نمٹا دیا گیا ہے۔

2018 کے دوران 207 انکوائریاں شروع کی گئیں،  107 انکوائریوں کو نمٹایاجا چکا، 36 انکوائریوں کو انویسٹی گیشن کے مراحل میں داخل کیا گیا تاہم التواء کا شکار  44 انویسٹی گیشنز کو منطقی انجام تک پہنچایا گیا جب کہ نیب لاہور کی جانب سے سال 2018 میں 3000 متاثرین میں 1 ارب 28 کروڑ روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں،  کرپشن کیسز میں 215 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، گرفتار ملزمان میں سابق سی ایم پنجاب شہباز شریف، ایم این اے خواجہ سعد رفیق، ایم پی اے خواجہ سلمان رفیق، سابق ایم پی اے حافظ نعمان شامل دیگر گرفتار ملزمان میں سابق سینیٹر ملزم عمار گلزار، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیراعظم ملزم فواد حسن فواد، ملزم احد چیمہ اور ایس ایس پی رائے اعجاز بھی گرفتار ہوئے۔

The post نیب لاہور نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VkMNUr

سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔

پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائرہوئے، اورماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جب کہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے۔

سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اورجنوری2018ء تا نومبر2018ء 11  ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے 18736 کیسزنمٹا دئیے، رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔

The post سال 2018؛ پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2BQghQZ

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BQghQZ

اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی

 اسلام آباد: سیکٹر آئی ایٹ میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سنگم مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک جوان عارف شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی جبکہ عارف کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور وہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کی جارہی ہے۔

The post اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GNO4QK

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GNO4QK

ورون دھون اور شردھا کپور ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور کوریوگرافر وہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں شردھا کپور ایک بار پھر ورون دھون کیساتھ جلوے بکھیریں گی۔

بالی ووڈ انڈسٹری میں بطور کوریوگرافر اپنا مقام بنانے والے ریمو ڈیسوزا کی بطور ہدایت کار کامیاب ترین فلم ’اے بی سی ڈی‘ ثابت ہوئی جو ڈانس پر مبنی تھی جس کے بعد انہوں نے فلم کے سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا اور اس میں ورون دھون اور شردھا کپور کو کاسٹ کیا جو نہ صرف سپر ہٹ ثابت ہوئی بلکہ فلم نے 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہونے کا اعزاز حاصل کیا اور اب انہوں نے فلم کا ایک اور سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ فلم’’اے بی سی ڈی 2‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے ورون دھون کے ساتھ کترینہ کیف کو کاسٹ کیا گیا تھا اور فلم میں انہوں نے پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنا تھا تاہم بالی ووڈ کی باربی ڈول نے گزشتہ روز فلم کرنے سے معذرت کردی تھی، جس کی وجہ انہوں نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ شیڈول کو قرار دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کترینہ کیف نے پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار کردیا

ذرائع کے مطابق کترینہ کے انکار کے بعد ہدایت کار ریمو ڈیسوزا نے ’اے بی سی ڈی تھری‘ کے لیے شردھا کپور کو ایک بار پھر ورون دھون کے ساتھ مرکزی کردار میں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ جنوری میں شروع کی جائے گی جو 8 نومبر 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post ورون دھون اور شردھا کپور ایک بار پھر ساتھ جلوہ گر ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AoURL0

فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بدلتے حالات میں آج سندھ کا دورہ ملتوی کردیا۔

تحریک انصاف کے سندھ میں تبدیلی مشن اور پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کے سلسلے میں فواد چوہدری نے تین روزہ دورے پر آج سندھ پہنچنا تھا لیکن پھر صبح سویرے سپریم کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلیے سرگرم

چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جے آئی ٹی رپورٹ پر حکومت گرانے کی اجازت نہیں دے سکتے اور گورنر راج لگا تو اسے ختم کرنے مکیں ایک سیکنڈ لگے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔ انہوں نے کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کرنا تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر راج ختم کرنے میں ایک سیکنڈ لگے گا، چیف جسٹس

گزشتہ روز فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔

دوسری طرف مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب نے ردعمل میں کہا کہ فواد چوہدری کو اندازہ ہوگیا کہ سندھ کے زمینی حقائق اور اپنے ایم پی ایز کی صورتحال کیا ہے۔ سندھ ان کے لیے کھلا ہوا ہے، وہ اچھی نیت کے ساتھ آئیں سندھ مہمان نواز ہے، مگر سازشوں کے لیے نہ آئیں۔

The post فواد چوہدری نے سندھ کا دورہ ملتوی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2Vo9qai

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Vo9qai

حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے بچہ جاں بحق، بہن کی حالت غیر

حیدرآباد: مقامی فوڈ سینٹر میں مبینہ طور پرزہریلے چپس کھانے سے چار سالہ ہمایوں ہلاک جب کہ بہن علیزہ کی حالت تشویشناک ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے فوڈ سینٹر سے بچوں کے لیے چپس کھانے پینے کی اشیاء خریدی گئیں، چپس کھاتے ہی بچوں کی حالت غیر ہونے پر بچوں کو اسپتال لے جایا گیا۔

چار سالہ ہمایوں محمد عمر نے دوران علاج اسپتال میں دم توڑ دیا جب کہ بہن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ آئی جی سندھ کے نوٹس لینے پر حیدرآباد پولیس حرکت میں آئی اور 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

کینٹ اور بلدیہ اعلیٰ حیدر آباد کے فوڈ انسپکٹرز نے فوڈ سینٹر میں تیار ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے ریسٹورینٹ کو سیل کردیا ہے۔ مزید تحقیقات کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کو بھی حیدرآباد طلب کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مبینہ طورپر زہریلی چپس کھانے سے بچے کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

The post حیدر آباد میں مبینہ طور پر زہریلے چپس کھانے سے بچہ جاں بحق، بہن کی حالت غیر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrYmr1

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SrYmr1

آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرادیں گے۔

کراچی میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کردیا جائے لیکن عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے، آصف زرداری پر بھی پہلے بھی بہت سے مقدمے بنے اور انہوں نے گیارہ سال جیل میں گزارے، لیکن سب کیسز میں بری ہوئے، یہ بھی جھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بری ہوجائیں گے۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہوتا جارہا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ جعلی اور جھوٹی ہے،اس رپورٹ پر عدالتوں میں قانون کے مطابق لڑیں گے اور ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، پی ٹی آئی کا وزیر رات دو بجے تک ایف آئی اے کے دفتر میں بیٹھا رہا، جے آئی ٹی صرف بہانہ تھا اور اصل نشانہ حکومت سندھ تھی، میرے خلاف کرپشن کا کوئی الزام نہیں۔

سندھ میں گورنر راج لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دے تو ایک ہفتے کے اندر وفاقی حکومت گرا کر دکھا سکتا ہوں اور ان حکمرانوں کو جیل بھی بھیج سکتے ہیں، ہم پنجاب حکومت گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2AmSx7l

آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو

 کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر آصف زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گرادیں گے۔

کراچی میں چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ترقی کے مخالفین چاہتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو تبدیل کردیا جائے لیکن عوام ایسا نہیں چاہتے، آصف زرداری پر بھی پہلے بھی بہت سے مقدمے بنے اور انہوں نے گیارہ سال جیل میں گزارے، لیکن سب کیسز میں بری ہوئے، یہ بھی جھوٹا کیس ہے، اس سے بھی بری ہوجائیں گے۔

چیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت اور جے آئی ٹی کا گٹھ جوڑ اب بے نقاب ہوتا جارہا ہے، جے آئی ٹی رپورٹ جعلی اور جھوٹی ہے،اس رپورٹ پر قانون کے مطابق لڑیں گے اور ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

سندھ میں گورنر راج لگنے سے متعلق سوال کے جواب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر آصف علی زرداری اجازت دے تو ایک ہفتے کے اندر وفاقی حکومت گرا کر دکھا سکتا ہوں اور ان حکمرانوں کو جیل بھی بھیج سکتے ہیں، ہم پنجاب حکومت گرانے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

The post آصف زرداری اجازت دیں ایک ہفتے میں وفاقی حکومت گرادیں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AmSx7l

آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے مقرر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کے بعد کیس کی ابتدائی سماعت 10 جنوری کو ہوگی، ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

The post آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LHsL27

روپے کی قدر گرنے میں بینکوں کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف

 اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی رپورٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی میں بینکوں کے ملازمین کے ایک گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں حالیہ دنوں میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے چار صفحات پر مشتمل سوالات اور ابتدائی تحقیقات جاری کردیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں پاکستانی روپے کی قیمتیں گرانے میں بینکوں کے ملازمین کے ایک منظم گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ ڈالرز کو نیویارک ایجنٹ کے ذریعے روک کر مصنوعی بحران پیدا کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کا عملہ بھی ملوث ہے۔

قائمہ کمیٹی کی ابتدائی تحقیقات میں مزید کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے علاوہ نجی اور کمرشل بینکوں کے ملازمین کا منظم گروہ مارکیٹ میں ڈالر کی مصنوعی کمی پیدا کرنے میں ملوث ہیں۔ کمیٹی نے اس حوالے سے سفارشات بھی پیش کیں۔

واضح رہے کہ موجود حکومت کے کار انتظام سنھبالنے کے بعد دو مرتبہ روپے کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی لاعلمی اور وزیر خزانہ و گورنر اسٹیٹ بینک کے متضاد بیانات سے مزید ابہام پیدا ہوگیا تھا۔

The post روپے کی قدر گرنے میں بینکوں کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SubP1t

آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے مقرر

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تحریک انصاف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 10 جنوری کو مقرر کردی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی سابق صدر اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کے بعد کیس کی ابتدائی سماعت 10 جنوری کو ہوگی، ابتدائی سماعت میں درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کیلیے منظور

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پی پی پی آصف زرداری کے خلاف نااہلی کی درخواست صوبائی الیکشن کمیشن آفس کراچی میں جمع کرائی تھی جس کو منظوری کے لیے اسلام آباد بھیج دیا گیا تھا۔

The post آصف زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی نااہلی درخواست سماعت کے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2LHsL27

پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کروادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیرزمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریکِ التوا سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلی سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔

تحریک التوا میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیئے گئے ہیں، وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ تحریکِ التواء کو مسترد کیا تو بھرپور احتجاج کریں گے کیوں کہ ایم کیوایم، جی ڈی اے سمیت تمام جماعتیں جے آئی ٹی پر بحث چاہتی ہیں۔

The post پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2RseMSM

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QX4laF

رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن

آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، سری لنکا ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔

ٹاپ ٹین بیٹسمینوں کی فہرست میں بھارت ویرات کوہلی کا بدستور راج ہے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے، بھارت کے پجارا چوتھے، انگلینڈ کے جوئے روٹ پانچویں، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر چھٹے، نیوزی لینڈ کے ہینری نکولس ساتویں، جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر نویں اور پاکستان کے اظہر علی دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں جنوبی افریقہ کے رابادا ٹاپ پر ہیں، انگلینڈ کے جمیز اینڈرسن دوسرے، آسٹریلیا کے کمنز تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے، پاکستان کے محمد عباس پانچویں، بھارت کے رویندرا جدیجہ چھٹے، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے ایشون آٹھویں، نیوزی لینڈ کے ٹم ساﺅتھی نویں اور ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں نمبر پر ہیں۔

ٹاپ پانچ آل راﺅنڈر میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکا۔بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دوسرے، بھارت کے جدیجہ تیسرے، جنوبی افریقہ کے فلینڈر چوتھے اور انگلینڈ کے بین اسٹوکس پانچویں نمبر پر ہیں۔

The post رواں برس کی آخری ٹیسٹ رینکنگ جاری، پاکستان کی چھٹی پوزیشن appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tl7JbR

مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 10 سالہ  بچہ اپنے والد کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے آرمی کیمپ کے نزدیک مویشی چَرا رہا تھا کہ ایک پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا جب کہ بچے کے والد محفوظ رہے۔

10 سالہ عارف ڈار کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سری نگر کے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچے نے جام شہادت نوش کرلی۔

اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوا یا قریبی آرمی کیمپ سے بارودی مواد سے بچے کو نشانہ بنایا گیا تاہم حادثے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

پُراسرار دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مقامی افراد کے علاوہ جنوبی کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ شرکاء نے بھارت مخالف، جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو ضلع شوپیاں میں دھماکا خیز بارودی مواد سے کھیلنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGqyRk

فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک

منیلا: فلپائن میں طوفان اور سیلاب کے باعث مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان کے ساتھ بارشوں اور سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کے گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے واقعات میں 68 افراد ہلاک ہوگئے۔

Phillpines 5

موسمی تغیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور ریسکیو اداروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Phillpines 2

ریسکیو چیف کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں سے سیلاب کے پانی کی نکاسی، بجلی کی بحالی اور ملبہ اُٹھانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے تاہم نواحی علاقوں میں صورت حال انتہائی خراب ہے جہاں سے مزید لاشیں ملنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Phillpines 3

سب سے زیادہ ہلاکتیں پہاڑی سلسلے بیکول کے علاقے میں ہوئی جہاں 57 لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ 11 افراد کی ہلاکتیں وسطی جزیرے سمار میں ہوئیں۔

Phillpines 4

مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کی پیشگی اطلاع دی گئی تھی لیکن یہ طوفان ٹائیفون کی طرح طاقت ور نہیں تھا اس لیے احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوا۔

The post فلپائن میں ہلاکت خیز طوفان میں 68 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EYvOCf

سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد سے لاپتہ شہری کو بازیاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ شہری طارق جمیل غوری کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے شہری کو بازیاب کراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ اور دیگر سے 16 جنوری کو جواب طلب کرلیا۔

درخواست گزار نے کہا کہ 11 نومبر کو محمود آباد کے علاقے سے سادہ لباس اہلکاروں نے طارق جمیل غوری کو حراست میں لیا، انہیں بھی اسی ٹیم نے حراست میں لیا جنہوں نے حال ہی میں صحافی کو حراست میں لیا تھا، عدالت سے درخواست ہے کہ طارق جمیل غوری کی جان کو خطرہ ہے فوری بازیاب کرایا جائے۔

The post سندھ ہائیکورٹ کا کراچی میں لاپتہ شہری کی بازیابی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SqKSf2

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SqKSf2

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، دو زخمی

نیلم: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور دو زخمی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے قریب لائن آف کنٹرول کے کیرن سیکٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو ایک بار پھر نشانہ بنایا گیا، بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہوگئیں، جس کی شناخت آسیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے آٹھ مقام کی شہری آبادی محصور ہوکر رہ گئی ہے جب کہ فائرنگ سے دو خواتین زخمی بھی ہوئیں جنہیں فوری طور ڈٰی ایچ کیو اسپتال اٹھ مقام منتقل کیا گیا، زخمیوں میں صدف ضیاء اورانصر بی بی شامل ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے کیرن سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر براہ راست فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، ہندوستانی فوج نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ شہری آبادی پر فائرنگ بزدلانا فعل ہے اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، ہندوستانی فوج کی خواہش ہے کہ سویلین آبادی ایل اوسی سے پیچھے ہٹ جائے۔

The post ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید، دو زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2An9xdw

اصغر خان عملدرآمد کیس؛ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے اصغر خان عملدرآمد کیس کی سماعت کی تو عدالت میں ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی گئی جس میں کیس کو بند کرنے کی سفارش کی گئی۔

ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ پیسے لینے دینے کی کڑیاں نہیں ملتیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ایف آئی اے نے کہہ دیا ہے کہ کیس نہیں بنتا اور اسے بند کردیا جائے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس بند کرنے کی سفارش

چیف جسٹس نے کہا کہ مقدمہ کی کارروائی ائیر وائس مارشل ریٹارئرڈ اصغر خان کی درخواست پر شروع ہوئی، وہ تو اس دنیا میں نہیں رہے، مزید کارروائی کے لیے ان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہیں۔ عدالت نے اصغر خان کے ورثا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو سیاستدانوں میں رقوم کی تقسیم کے ثبوت اکٹھے کرنے اور متعلقہ اداروں کو ریٹائرڈ آرمی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں نے پیسے لینے سے انکار کیا ہے اور متعلقہ بینکوں سے ریکارڈ بھی نہیں ملا، گواہوں کے بیانات آپس میں نہیں ملتے اور ان میں خلا ہے۔

The post اصغر خان عملدرآمد کیس؛ اخباری خبروں پر سزا تو نہیں ہوسکتی، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.

from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2SznJr7

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2An9xdw

from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SznJr7

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...